Rosemary - Sadabahar Jari Booti Ke 3 Kamalat - Article No. 2571

Rosemary - Sadabahar Jari Booti Ke 3 Kamalat

روزمیری،سدا بہار جڑی بوٹی کے 3 کمالات - تحریر نمبر 2571

اسے کھائیں،عطر بنائیں یا تیل

پیر 12 اپریل 2021

روزمیری ایک خوشبودار جڑی بوٹی ہے جسے بحر اوقیانوس اور بحر الکاہل کے قرب و جوار کے خطوں کے کھانوں کی خوشبو بڑھانے اور ذائقے تشکیل دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔یورپ میں اس سے عطر کشید کیا جاتا ہے اور بالوں کی کاسمیٹکس میں اہم جز کے طور پر شامل کیا جاتا ہے۔
بالوں کے جملہ مسائل کے حل کے لئے مختلف اقسام کے تیل کا استعمال صدیوں سے ہوتا چلا آیا ہے۔
اس کی افادیت اور اہمیت سے ہر کوئی بخوبی واقف ہے۔چاہے بات ہو گرتے بالوں کی یا خشکی و سکری کی،روکھے بے جان یا بے رونق بالوں کی،ان تمام مشکلات کا حل قدرتی اجزاء سے اخذ کردہ تیل میں ہی چھپا ہے۔بالوں کی بہترین صحت برقرار رکھنے میں روزمیری کا تیل خاصی اہمیت کا حامل ہے۔اس کو بالوں میں باقاعدگی سے لگانے سے ان کی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے ساتھ ہی اسے کئی مختلف طریقوں سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بالوں کو دن بھر موئسچرائز،نرم و ملائم اور چمکدار رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔روزمیری کے تیل کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ذیل میں اس کی مدد سے مختلف اقسام کے ہیئر ماسک بنانے اور استعمال کرنے کا طریقہ بیان کیا جا رہا ہے۔ملاحظہ کیجئے:
ماسک نمبر 1
اجزاء
دو کھانے کے چمچ ناریل کا تیل،ایک کھانے کا چمچ شہد،چند قطرے روزمیری کا تیل۔

ترکیب
سب سے پہلے ناریل کے تیل اور شہد کو آپس میں اچھی طرح مکس کریں۔اب اس میں چند قطرے روزمیری کے تیل کے شامل کریں۔اب اپنے بالوں کو اس مکسچر سے پورے طریقے سے Cover کر لیجئے۔اس ماسک کو لگانے کی شروعات بالوں کے سروں سے کیجئے اور آہستہ آہستہ جڑوں کی جانب بڑھتے جائیں۔جب آپ بالوں پہ اچھی طرح یہ ماسک لگا لیں تو اپنے بالوں کو شاور کیپ کی مدد سے ڈھانپ لیں اور سو جائیں اور صبح اٹھ کر نہا لیں بالوں کو گہرائی تک کنڈیشنر کرنے کے لئے یہ رات کی ٹریٹمنٹ انتہائی موٴثر ثابت ہو گی۔
رات بھر روزمیری کے اجزاء آپ کے بالوں کو جڑوں سے سروں تک موئسچرائز رکھنے میں مدد دیں گے۔
ماسک نمبر 2
اجزاء
ایک کپ ناریل کا تیل،بیس قطرے روزمیری کا تیل۔
ترکیب
اگر آپ پورا دن روزمیری تیل کے فوائد سے مستفید ہونا چاہتی ہیں تو آپ کے لئے یہ کنڈیشنر بہترین انتخاب ثابت ہو گا۔اسے آپ بالوں میں لگا کر پورے دن کے لئے بھی چھوڑ سکتی ہیں۔
ایک صاف ستھری برنی میں ایک کپ ناریل کا تیل ڈالئے۔اب اس میں بیس قطرے روزمیری کے تیل کے شامل کیجئے۔نہانے کے بعد جب آپ کے بال ہلکے گیلی حالت میں ہوں تو اس مکسچر کو بالوں پہ لگائیے۔اس کو لگاتے وقت البتہ اس بات کا خیال ضرور رکھئے گا کہ اسے حد سے زیادہ نہ لگائیں کیونکہ تیل شامل ہونے کے باعث آپ کے بال زیادہ چکنے ہو سکتے ہیں۔
ماسک نمبر 3
اجزاء
دو کھانے کے چمچ ناریل،دو کھانے کے چمچ ارنڈی کا تیل،چند قطرے روزمیری کا تیل۔

ترکیب
بالوں کی جڑوں میں گرم تیل کی مالش کرنا انتہائی مفید اور برسوں کا آزمودہ طریقہ ہے۔نیم گرم تیل کی مالش کرنے سے تیل میں موجود قدرتی اجزاء جڑوں کے ذریعے بالوں کے Follicles میں گہرائی تک جذب ہو جاتے ہیں جس کے سبب بال چمکدار،صحت مند اور خوبصورت نظر آتے ہیں۔دو چمچ ناریل کا تیل اور دو چمچ ارنڈی کا تیل ایک پین میں ڈال کر اس حد تک گرم کریں کہ یہ اچھی طرح آپس میں مل جائیں۔
اب اس میں چند قطرے روزمیری کے تیل کے شامل کیجئے۔جب تیل نیم گرم حالت میں ہو تو اسے جڑوں سے سروں تک مالش کریں۔ دھیان رہے کہ گرم تیل کا مطلب ہے نیم گرم تیل جسے با آسانی چھوا اور استعمال کیا جا سکے۔اس تیل کو پندرہ منٹوں کے لئے بالوں میں لگا رہنے دیں اور اس کے بعد شیمپو کر لیجئے۔فرق آپ خود ملاحظہ کیجئے گا کہ آپ کے روکھے پھیکے بالوں میں کیسی زندگی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بال جاذب نظر اور مضبوط ہو گئے ہیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Rosemary - Sadabahar Jari Booti Ke 3 Kamalat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.