Siyah Lambe Or Chamakdar Baal - Article No. 2158

Siyah Lambe Or Chamakdar Baal

سیاہ،لمبے اور چمک دار بال - تحریر نمبر 2158

مختلف قسم کے قیمتی شیمپوؤں اور کنڈیشنروں کے استعمال سے یہ نہیں سمجھ لینا چاہیے کہ آپ کے بالوں کے سارے مسائل حل ہوگئے۔

بدھ 11 ستمبر 2019

مختلف قسم کے قیمتی شیمپوؤں اور کنڈیشنروں کے استعمال سے یہ نہیں سمجھ لینا چاہیے کہ آپ کے بالوں کے سارے مسائل حل ہوگئے۔ان کے استعمال سے عارضی فائدہ ہوتاہے۔چنانچہ ماہرین غذا نے آپ کے لیے پانچ اہم اور مفید غذائیں تجویز کی ہیں،جن سے آپ کے بال طویل عرصے کے لیے صحت مند اور چمک دار ہوجاتے ہیں۔
بادام
باداموں میں میگنیزیئم ہوتاہے،جو بالوں کے خلیوں(سیلز)کی افزایش اور بڑھوتری کے لیے ایک اہم جزو ہے۔
اس میں دوسرا اہم جزو با یوٹن(BIOTIN)بھی ہوتاہے،جس سے بالوں کی افزائش ہوتی ہے اور وہ گرنا بند ہو جاتے ہیں۔وہ افراد جن کے بال کمزور اور باریک ہوتے ہیں ،ماہرین انھیں سر میں روغن بادام لگانے کا مشورہ دیتے ہیں۔
انڈا
انڈے میں لحمیات(پروٹینز)خوب ہوتی ہیں ،جن سے بال ملائم اور چمک دار ہو جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انڈے میں حیاتین ب(وٹامن بی)اور اومیگا۔

3بھی ہوتا ہے ،جن سے کھو پڑی کی جلد اور بال مضبوط ہو جاتے ہیں ،اسی لیے جب کوئی شخص معالج سے بال گرنے کی شکایت کرتا ہے تو وہ اسے اومیگا ۔3کے ضمیمے یا گولیاں کھانے کی ہدایت کرتاہے۔ان دنوں ہیئر کٹنگ سیلونوں میں بھی بالوں کا علاج انڈے کی زردی سے کیا جارہا ہے۔
مرغی
مرغی کے گوشت میں فولاد زیادہ ہوتا ہے،جو بالوں کی افزایش کے لیے ایک مفید معدن(منرل)ہے۔
یہ حقیقت بہت کم افراد کو معلوم ہے کہ بالوں کے گرنے کی بڑی وجہ خون سے سرخ ذرات کی کمی ہوتی ہے،جو مرغی کا گوشت پوری کرتاہے۔اس کے علاوہ اگر آپ کے بال گررہے ہوں تو اپنا ٹیسٹ کرائیے کہ آپ کے جسم میں فولاد کی کمی تو نہیں ہے ۔اگر ایسا ہے تو مرغی کا بھنا ہوا گوشت اپنی غذا میں شامل کر لیجیے۔
شکر قند
شکر قند میں بیٹا کیروٹین(BETA CAROTENE)ہوتی ہے،جسے کھانے سے بالوں کی خشکی دور ہو جاتی ہے۔
جن افراد کے بالوں میں خشکی ہوتی ہے،ان کے سر میں کھجلی بھی ہونے لگتی ہے۔شکر قند کھانے سے سر کی کھجلی بھی ختم ہو جاتی ہے۔ہمارا جسم بیٹا کیروٹین کو حیا تین الف میں تبدیل کر دیتا ہے،جس سے جلد کے خلیوں کو توانائی ملتی ہے۔
سیاہ مرچ
سیاہ مرچ میں حیاتین ج(وٹامن سی)کی مناسب مقدار ہوتی ہے،جو آپ کی کھوپڑی کی جلد پر سے زہریلے اثرات ختم کر دیتی ہے۔اس کے علاوہ یہ بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتی ہے،جس سے بال گرنے سے محفوظ رہتے ہیں۔مندرجہ بالا غذاؤں کو کھانے کے بعد بھی اگر آپ کے بال گررہے ہوں تو پھر کسی معالج سے رجوع کریں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Siyah Lambe Or Chamakdar Baal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.