Stylish Hair Style Apnain - Article No. 2372

Stylish Hair Style Apnain

اسٹائلش ہیئر اسٹائل اپنائیں - تحریر نمبر 2372

پہلے سمجھ لیں بالوں کا ٹیکسچر ․․․

ہفتہ 20 جون 2020

آپ پر آڑھی چوٹی جچتی ہوتو کبھی کبھار بنانے میں کوئی حرج نہیں اور ہائی پونی ٹیل بنانے سے اعتماد محسوس کرتی ہوں تو اس طرح بھی بال سنوارنے میں کچھ مضائقہ نہیں مگر ضروری ہے کہ بالوں کے ٹیکسچر کو دھیان میں رکھا جائے۔ٹیکسچر کہتے ہیں ساخت کو، یوں سمجھ لیجئے کہ کسی بھی انداز کے بال بنانے ہوں سب سے پہلے بالوں کی ساخت معلوم ہونی چاہئے۔
کچھ بال گھنگریالے ہوتے ہیں اگر آپ کو سیدھے بال بنانے ہوں تو Straightenerسے مدد لے کر یہ سیدھے کئے جا سکتے ہیں۔
سلکی ٹچ والے بال ہوں تو ان پر جل یا موڑ لگا کر انہیں کوئی شکل دی جا سکتی ہے۔
اگر ٹیکسچر Combinationہوتو ان بالوں پر شیمپو کے بعد کنڈیشنر لگا لیا جائے اور انگلیوں کی مدد سے بال سلجھا لئے جائیں تو یہ ہموار بھی ہو جاتے ہیں اور ہر قسم کے بالوں کے لئے موزوں بھی رہتے ہیں۔

(جاری ہے)


بالوں کو فیشن کلرز کی مدد سے ڈائی بھی کیا جاتا ہے۔Bloodقدرے سنہری،Burgundyسرخ میرون زردی مائل سنہری اور سیاہ بال پسند کئے جاتے ہیں۔ان بالوں کا ٹیکسچر ڈائی کرنے کے بعد اپنی اصل شکل یا رونق سے محروم ہو جاتا ہے۔ان کی ہیئر اسٹائلنگ کے لئے یوں کیجئے کہ کسی بھی اسٹائل کو اپنانے سے قبل بالوں کو دھولیں اور بلو ڈرائی کرلیں ۔قدرتی سیاہ یا ہلکے سیاہ بالوں میں چمک دور سے نظر آتی ہے لیکن اگر آپ بالوں کو براؤن کروا کے کوئی اسٹائل دینا چاہتی ہیں تو سیرم وغیرہ ضرور لگائیں اور پروٹین ٹریٹمنٹ کو اپنے لئے لازم سمجھئے تاکہ آپ کے بال دیکھنے اور چھونے سے موٹے،سخت اور بدنمایا بدوضع نہ لگیں۔

ذیل میں ہم دو مختلف ہیئر اسٹائلز کی تفصیل درج کر رہے ہیں تاکہ آپ کے لئے کسی تقریب میں منفرد شخصیت میں ڈھل کر جانا آسان ہو جائے۔
اسکارف بریڈ
سادہ سی چٹیا کے ساتھ اسکارف باندھنے کے کئی انداز ہو سکتے ہیں۔بالوں کو آدھا کرکے ہیئر پنوں کی مدد سے ایک ساتھ کرلیں پھر ان اکٹھے کئے ہوئے بالوں میں ہیئر اسکارف لپیٹ لیں یہ ہیئر اسٹائل پاکستانی بچیوں کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کی خواتین میں بھی برا نہیں لگتا۔
اسکارف کا مٹیریل ہلکے اور مدھم رنگوں سے لے کر کھلتے ہوئے شوخ رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے ۔آپ اپنی شخصیت اور پسند کے حساب سے مٹیریل کا انتخاب کر سکتی ہیں۔
کلاسک سوئس
پونی باندھ کر بالوں کے 3حصے کئے جاتے ہیں اور پھر انہیں بل دے کر 3بن بنالیں۔ساڑھی یا کسی بھی رسی پہناوے یا گاؤں کے اسٹائل کے کپڑوں کے ساتھ کلاسک سوئس بھلا لگتا ہے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Stylish Hair Style Apnain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.