بند کریں
خواتین مضامینبالتھریڈنگ

مزید بال

- مزید مضامین
تھریڈنگ
بال صاف کرنے کا مفید طریقہ
بھنوؤں کو کمان دار بنانے کے لیے مشرق وسطی اور ایشیاء میں صدیوں سے تھریڈنگ کا استعمال کیا جارہا ہے
چہرے اور بازؤں کے بالوں کی صفائی اوربھنوؤں کو کمان دار بنانے کیلئے مشرق وسطی اور ایشیاء میں صدیوں سے تھریڈنگ کااستعمال ہورہا ہے ۔ اس کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب مغرب بھی اس سے استفادہ کررہا ہے ۔ اچھی بھویں بنوانے کیلئے دھاگوں اور انگلیوں پر مبنی اس انداز کو بال صاف کرنے کا سب سے بہترین اور مفید طریقہ کہاجائے تو غلط نہ ہوگا ۔ تھریڈنگ بال صاف کرنے کے دوسرے طریقوں سے منفرد ہے مثلاََ تھریڈنگ نے ویکسنگ اور ٹوئزرنگ کومات دیدی ہے کیونکہ بھوئیں بنانے کیلئے ایک ایک بال کونکالنا ہوتا ہے یوں تھریڈنگ کرنے والے کا پورا کنٹرول قائم رہتا ہے اور بھنوؤں کی خوبصورت شیپ اُبھر کر سامنے آجاتی ہے ۔
ویکسنگ بالوں کے زیادہ سے زیادہ حصے کو ایک دم کھینچ کرباہر نکالتی ہے ۔ یہ طریقہ خاصا خطرناک ہوتا ہے خاص طور پر ان بالوں کے لیے جنہیں نکالنا غیر ضروری ہوتا ہے ۔ ایسی صورت میں تھریڈنگ بال نکالنے کا زیادہ بہتر طریقہ کہی جاسکتی ہے ۔
ویکسنگ اگر توجہ سے نہ کی جائے تو جلد کی اوپری سطح زخمی ہوسکتی ہے ۔ خاص طور پر چہرے کے لیے یہ زخم نقصاندہ بھی ہوسکتا ہے ۔ جبکہ اس کے مقابلے میں تھریڈنگ محفوظ تیکنیک ہے ۔ ویکسنگ کے لیے بالوں کا مخصوص لمبائی تک بڑھنا ضروری ہے جبکہ تھریڈنگ میں چھوٹے سے چھوٹے بال کو بھی بآسانی نکالا جاسکتا ہے ۔

(0) ووٹ وصول ہوئے