Epsom Namak - Husn Ka Rakhwala - Article No. 2123

Epsom Namak - Husn Ka Rakhwala

ایپسم نمک․․․حسن کا رکھوالا - تحریر نمبر 2123

پچھلے وقتوں میں ملکائیں اور شہزادیاں غسل کے دوران قدرتی غذاؤں ،پھلوں اور جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا کرتی تھیں

جمعرات 18 جولائی 2019

پچھلے وقتوں میں ملکائیں اور شہزادیاں غسل کے دوران قدرتی غذاؤں ،پھلوں اور جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا کرتی تھیں اور تاریخ گواہ ہے کہ ان خواتین کا حسن دیدنی ہوا کرتا تھا۔اب بھی دنیا بھر میں غسل کے لئے دیسی گھریلو طریقوں کے علاوہ مہنگے صابن ،جیل اور شیمپوز استعمال کئے جاتے ہیں جن سے پر سکون اعصاب ،شاداب اور نکھری ہوئی جلد اورہشاش بشاش طبیعت کے دعوے کئے جاتے ہیں۔

ان ہی میں ایک ٹوٹکاEpsom Saltکا بھی ہے ۔ماہرین حسن کا کہنا ہے کہ یہ نمک خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔دنیا بھر کی کئی ماڈلز سونے سے قبل ایپسم نمک کا غسل کرتی ہیں ۔اسے وزن متوازن رکھنے والا باتھ بھی کہا جاتا ہے ۔اگر نہانے کے پانی میں اس نمک کی کچھ مقدار شامل کرلی جائے تو جلد پر رونق ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ نمک با آسانی فارمیسیوں سے دستیاب ہو جاتا ہے ۔

یہ جلد کے زہریلے اور فاسد مادے خارج کرتا ہے ۔
گر چہ یہ نمک علیحدہ بھی استعمال کرنے سے اچھے نتائج دیتاہے لیکن اگر ایک کھانے کے چمچ کے برابر نمک میں چند دانے پسے ہوئے جئو،عرق گلاب حسب ضرورت ،گلائیکو لیک ایسڈ کریم کے دو چائے کے چمچ،میٹھا سوڈا ایک چائے کا چمچ،گیندے کے پھولوں کے پتے کچلے ہوئے دو کھانے کے چمچ اور لیونڈر کا تیل چند قطرے باہم ملا کر کچھ مقدار نہانے کے پانی کی بالٹی میں ڈال لئے جائیں اورکچھ کو ابٹن کی طرح جسم پر رگڑاجائے یا نرم برش سے مساج کیا جائے اور پھر ایک بار انہی اجزاء سے بنے پانی سے جسم دھو کر سادے پانی سے نہالیا جائے۔
آپ چاہیں تو اپنا بیوٹی سوپ استعمال کریں ورنہ ان اجزاء کا مساج کرکے سادے پانی سے نہانا زیادہ مفید ہو گا۔
ایپسم وائٹنگ اسکرب گھر پر تیار کرلیں
اجزاء:
پیپر منٹ آئل : ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کھانے کا سوڈا : چٹکی بھر
ایپسم نمک : ایک چائے کا چمچ
لیموں کا عرق : ایک چائے کا چمچ
زیتون کا تیل : ایک چائے کا چمچ
میٹھے بادام کا تیل : ایک چائے کا چمچ
دودھ : ایک پیالی کے برابر
گھیکوارکاگودا : ایک چائے کا چمچ
اگر کوئی اسکرب آپ استعمال کرتی ہیں تو ایک چائے کے چمچ کے برابر لے کر یہ تمام اجزاء بھی اس میں شامل کرکے پیسٹ بنالیں ۔
اسے کسی صاف شیشی میں محفوظ کرلیں اور ہفتے میں دوسے چار مرتبہ جسم کے کھلے حصوں پر خصوصاً اسکر بنگ کریں۔ آپ کی رنگت بہتر سے بہترین ہوتی جائے گی۔یہ ہر قسم کی جلد کے لئے موزوں ترین اسکرب ہے اور دوررس نتائج ظاہر کرتاہے۔
ایپسم سے کریں پیڈی کیور بھی
ایپسم نمک : آدھا کپ
کیمومائل یالیونڈر آئل : 20 قطرے
گلاب کے پھولوں کی پتیاں : مٹھی بھر
سن فلاور یا انگور کے بیج کا تیل : 1/4یعنی ایک چوتھائی کپ
ایک بڑے پیالے میں تھوڑا سا نیم گرم پانی بھر کر اس میں یہ تمام اجزاء شامل کرکے دس منٹ کے لئے اپنے پاؤں سکون سے بھگو کر رکھیں۔
دوسری ترکیب یہ ہے کہ ایک بڑے پیالے کو نیم گرم پانی سے بھر کر اس میں کیمومائل یا لیونڈر آئل کے دس قطرے اور پھولوں کی پتیاں ڈال کر اس پانی میں پاؤں بھگو کر بیٹھ جائیں۔
ایک چوتھائی کپ ایپسم نمک میں ایک چوتھائی انگورکے بیج کا تیل یا سن فلاور ،کیمو مائل یا لیونڈر آئل کے 10قطرے ڈال کر ملالیں اور اس آمیزے سے اپنے پاؤں کو رگڑ لیں۔خاص طور پر تلوؤں اور ایڑیوں پر خصوصی توجہ دیں۔
اچھی طرح رگڑنے کے بعد پاؤں دھولیں اور خشک کرلیں اس کے بعد پیروں میں خشکی نہیں رہے گی اور اگر آپ جلد کو خشک محسوس کریں تو سن فلاور آئل کا ہلکا سامساج کرلیں پیروں کی جگہ نکھر بھی جائے گی اور جوڑوں کو آرام بھی ملے گا۔
روکھے پھیکے بے جان بالوں کے علاہ گرتے بالوں کا یہ اچھا علاج ہے ۔اپنے شیمپو میں تین کھانے کے چمچ ایپسم نمک ملا کر رکھ لیں۔ اس طرح جڑوں تک صفائی بھی ممکن ہے اور بال لمبے اور گھنے بھی ہو سکتے ہیں بالوں میں خشکی کو بھی دور کرنے کا یہ آزمودہ نسخہ ہے۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Epsom Namak - Husn Ka Rakhwala" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.