Gajray Hi Gajray - Article No. 1921

Gajray Hi Gajray

گجرے ہی گجرے - تحریر نمبر 1921

ہا تھوں اور بالوں کی خوبصُورتی بڑھائیں

ہفتہ 17 نومبر 2018

راحیلہ مغل
بالوں کی سجاوٹ کیلئے پھولوں کے گجرے صدیوں سے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ایک دور وہ تھا جب پھولوں کے گجروں کے بغیر خواتین کی تیاری ادھوری ہوتی تھی اور یہ سولہ سنگھار کا لازمی جز تھا۔ایک خیال یہ بھی ہے کہ خواتین نے سب سے پہلے پھولوں کو ہی اپنی آرائش وزیبائش کا ذریعہ بنایا ہوگا۔
بہر حال یہ ایک مصدقہ حقیقت ہے کہ زمانہ قدیم سے ہی پھولوں کے ہار ،گجرے ،جھمکے ،کنگن خواتین میں بے حد مقبول ہیں ۔

خاص طو ر پر شادی بیاہ کے مواقع پر مہندی کی تقریب کے لئے دلہن اور اس کی سکھیوں کا سنگھار تو پھولوں کے بغیر ادھورا سمجھا جاتا ہے ۔پھولوں کے زیورات میں گجرے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں اگر پھولوں کے زیورات میں سے گجروں کو نفی کردیا جائے تو باقی سنگھارکی ساری کشش دم توڑ جاتی ہے ۔

(جاری ہے)


گجرے محبت کی علامت ہیں اس لیے یہ روایت بھی ہے کہ خوشی کی تقریب میں سکھیاں ایک دوسرے کو گجرے پہناتی ہیں ۔


ایک وقت وہ تھا جب خواتین گھر کے آنگن میں لگے گیندے ،گلاب اور موتیے کے پھولوں یا چنبیلی کا کلیوں کو ایک ڈوری میں پروکر گجرے بنایا کرتی تھیں مگر اب پھولوں کے زیورات نے ایک مکمل آرٹ کی صورت اختیار کرلی ہے ۔بازار میں نت نئے پھولوں کے زیورات آرڈر پر تیار کئے جاتے ہیں ۔آج تقریباً ہر قسم اور ہر رنگ کے پھول لڑی میں پر و کر گجرے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں سرخ اور پیلے پھول زیادہ مقبول ہیں ۔
سرخ پھول شادی اور بارات کے دن بالوں میں سجایا جاتا ہے اور نارنجی گیندے کے پھول مایوں مہندی کے لئے مخصوص ہیں ۔اس بات میں شک نہیں کہ سفید پھول اور سفید پھول کی نازک مہکتی کلیوں سے تیار کئے جاتے ہیں لیکن اب اب فیشن کا تقاضا ہے کہ صرف پھولوں کے گجرے ہی خوبصورت نہ ہوں بلکہ ان کو بالوں میں لگانے کا انداز بھی خوبصورت ہو۔
اس آرٹیکل میں ہم آپکو گجرا لگانے کے نئے انداز بتائیں گے امید ہے کہ آپ انکو عام اور خاص تقاریب میں بخوبی اپنا سکیں گی ۔

گجرادوپٹہ :۔فیشن کی دنیا میں یہ انداز بالکل نیا اور منفرد ہے عام طور پر شادی کے موقع پر دلہن کو پھول سے سجایا جاتا ہے ۔پھول کے زیوراس سلسلے میں مقبول ہیں اس لئے ہمارا مشورہ ہے کہ نئی دلہنیں اپنی مہندی کے موقع پر گجرا دوپٹہ اپنائیں ۔
ڈونٹ بن اور گجرا:۔وہ خواتین جو جوڑا بنانا پسند کرتی ہیں ڈونٹ بن انکی پسندیدہ قسم ہے اس میں ہیئر بینڈ کی مدد سے باآسانی جوڑا بنایا جاتا ہے ۔

گجرے کی لڑیاں:۔گجرے کی لڑیاں ایک اچھا اور دلکش انداز ہے اس طرح جوڑا بنانے کے دوران بالوں میں گجرے کی لمبی لمبی لڑیاں پرو لی جاتی ہیں تا کہ آپ کے بال نہایت خوبی سے سجے نظر آئیں ۔
گجراآبشار:۔یہ بھی گجرے کا نیا فیشن ہے اس میں دلہن کے بالوں پر مختلف رنگوں کے پھولوں سے بنائی گئی گجرے کی لمبی لڑیاں آبشار کی طرح سجادی جاتی ہیں ۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Gajray Hi Gajray" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.