Huroof Tahajji Mein Chuppa Hai Husn Ka Raaz - Article No. 2014

Huroof Tahajji Mein Chuppa Hai Husn Ka Raaz

حروف تہجی میں چھپا ہے حسن کا راز - تحریر نمبر 2014

Aسے لے کر Eتک آپ اپنا جائزہ لیں

جمعرات 21 مارچ 2019

جویریہ ملک
آپ DIVAہیں
اگر آپ زیادہ تر سروے کے جواب میں دےئے گئے آپشنز میں سے Aکا انتخاب باکثرت کرتی ہیں تو آپ مہم جو شخصیت کی مالک ہیں ۔آپ کا یہ انداز آپ کو انتہائی پر کشش بناتا ہے ۔اس خاصیت کے سبب لوگ آپ کی شخصیت کو پر تجسس محسوس کرتے ہیں یہ میل جول بڑھانے اور آپ کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں ۔اس طرح آپ مقبول ہوتے ہیں اور آپ کو سماجی روابط بہتر بنانے میں مدد ملتی ہیں ۔

ایسی شخصیت کی حامل خواتین پر Nudeرنگ کی لپ اسٹک انتہائی دلکش لگتی ہے۔
متعدد کا سمیٹکسCherishکے عنوان سے لپ اسٹکس بنا رہی ہیں جو پاکستانی خواتین کی مخصوص رنگت پر بے پناہ جچتی ہے۔
آپ دوستوں میں مقبول ہیں
اگر آپ اکثر Bآپشن کا انتخاب کرتی ہیں تو آپ کی شخصیت خاصی جاذب نظر ہے ۔

(جاری ہے)

آپ کی زندہ دلی آپ کی مسکراہٹ سے عیاں ہوتی ہے۔آپ کی شخصیت کا متوازن پہلو زندگی کے ہر شعبے میں آپ کے لئے باعث آسانی ثابت ہوتا ہے ۔

گہری سرخ یا ببل گم پنک لپ اسٹک آپ کی شخصیت کو چار چاند لگا سکتی ہے۔
آپ پیشرو ہیں
Cآپشن کا انتخاب کرنے والی خواتین منفرد شخصیت کی مالک ہوتی ہیں ۔آپ رجحان اپنانے سے زیادہ رجحان سازی پر یقین رکھتی ہیں ۔آپ مضبوط قوت ارادی ،آزادخیالی اور مہم جوئی کی حامی ہیں ۔آپ کی بولڈ شخصیت آپ کو نت نئے تجربوں کی جانب متحرک رکھتی ہے۔ آپ کی شخصیت کے ساتھ جامنی یا ارغوانی رنگ کی لپ اسٹک خوب جچے گی۔
مغربی خواتین میں نیلے اور سیاہی مائل گہرے رنگوں کی لپ اسٹکس استعمال کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے جبکہ ہمارے یہاں جامنی اور ارغوانی رنگ مقبول ہیں ۔
آپ مادام CEOہیں
آپشن Dکا انتخاب اکثر عملی اور پیشہ ورانہ خصوصیات کی حامل خواتین کرتی ہیں۔ آپ کا شمار جفا کش اور محنتی لوگوں میں کیا جاتا ہے ۔آپ کی حاکمانہ شخصیت اور کام کی جانب سنجیدگی آپ کو اوروں سے ممتاز بناتی ہے ۔
آپ کا طرز زندگی اعلیٰ اخلاقی اقدار کی عکاسی کرتا ہے ۔گہرے قرمزی رنگ کی لپ اسٹک آپ کی شخصیت کی دلکشی میں مزید اضافے کا باعث بنے گی۔
آپ خوابوں پر یقین رکھتی ہیں
سادہ لوح اور زندہ دل خواتین آپشن Eکے انتخاب کو ترجیح دیتی ہیں ۔ایسی خواتین تصوراتی انداز سے زندگی گزارتی ہیں۔ ان کی آنکھوں میں خواب اور انہیں پورا کرنے کی چمک پائی جاتی ہے ۔اپنے خوابوں کو حقیقت میں ڈھالنے کیلئے سر توڑ محنت کرنے پر یقین رکھتی ہیں ۔آپ کہتی ہیں کہ زندگی کیوں شاہ رخ خان کی رومانوی فلم جیسی نہیں ہو سکتی ،لہٰذا آپ اپنی شخصیت کو لحاظ سے جاذب نظر بنانا چاہتی ہیں ۔آپ ہی جیسی خواتین کے لئےMauveیعنی کاسنی رنگ کی چمکدار لپ اسٹک مثالی انتخاب ہے۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Huroof Tahajji Mein Chuppa Hai Husn Ka Raaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.