Khawateen K Husn Ka Raaz - Qadeem Nuskhoon Main Pinhaan - Article No. 2106

Khawateen K Husn Ka Raaz - Qadeem Nuskhoon Main Pinhaan

خواتین کے حسن کا راز قدیم نسخوں میں پنہاں - تحریر نمبر 2106

قلوپطرہ دودھ اور شہد سے غسل کرتی ہے روسی خواتین میں جلد کی خوبصورتی اور نرمی کو برقرار رکھنے کے لیے کافی اسکرب مقبول ہے

ہفتہ 29 جون 2019

رابعہ عظمت
خوبصورت چہرہ نرم وملائم شگفتہ جلد اور پرکشش لمبے گھنے سیاہ بال ہر عورت کی فطری خواہش ہوتی ہے ۔چاہے وہ قدیم زمانے کی عورت ہو یا آج کے دور کی عورت ۔دنیا کے تمام ممالک کی خواتین کی خوبصورتی کا رازان کے چند پرانے نسخوں میں ہی پنہاں ہوتا ہے ،جسے وہ اپنی جلد کو نکھارنے اور جواں سال نظر آنے کے لیے باقاعدگی سے استعمال کرتی رہی ہیں ۔

مختلف ثقافتوں میں یہ قدیم اور مفید نسخے نسل درنسل چلے آرہے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مقبولیت اور استعمال میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔
جاپانی خواتین:
جاپان کی خواتین اپنی طویل عمر،خوبصورت ،نرم وملائم گوری جلد اور سیاہ بالوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں ۔اگر چہ جاپان کا شمار جدید ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے تاہم اب بھی بہت سی جاپانی خواتین اپنی خوبصورتی کو برقراررکھنے کے لیے صدیوں پرانے نسخوں کا سہارا لیتی ہیں۔

(جاری ہے)

سبز چائے کا استعمال جاپانی خواتین میں عام ہے جو ناصرف ان کی جلد کو صاف شفاف اور نرم وملائم بناتی ہے بلکہ اسے لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے بھی بہترین تصور کیا جاتا ہے ۔وٹامن سی کا استعمال جاپانی خواتین کی جلد کو گورا رکھتا ہے ۔وٹامن سی کے حصول کے لیے جاپان میں سنگترہ کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے ۔سنگترہ جلد کو Deoxicilizeکرنے اور جلد کی سیاہی کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
اس کے علاوہ جاپانی خواتین،Azukجسے عر ف عام میں لال لوبیا کہا جاتا ہے کثرت سے استعما ل کرتی ہیں جسے خوبصورتی کا ایک اچھا ذریعہ سمجھا جاتا ہے ۔لال لوبیا کے پیسٹ سے چہرے کو نرمی سے رگڑا جاتا ہے عمل چہرے کو نرم وملائم اور داغ دھبوں سے پاک رکھتا ہے ۔جاپانی خواتین اپنے چہرے کے لیے کسی بھی مصنوعی آئل کے بجائے OilSignatureیعنی خالص پودوں ،خشک میوہ جات جیسے کہ اخروٹ وغیرہ بیجوں اور پھلوں سے نکالے گئے تیل کے استعمال کوترجیح دیتی ہیں ۔
جاپانی خواتین کی خوبصورتی کا ایک اور راز چاولوں کی بھوسی ہے یہ جاپانی خواتین کا صدیوں پرانااور مقبول نسخہ ہے ،اسے فیشل سوپ کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے ۔اس میں کئی ضروری اجزاء جیسے فیٹی ایسڈز ،وٹامن بی کمپلیکس شامل ہوتے ہیں جو جلد کی جھریوں اور سیاہ حلقوں کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ نسخہ جلد سے گردوغبار کو ہٹانے اور ایکسنولی ایٹ کرنے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے ۔
یہ نسخہ جاپانی عورتوں کا Common Senseکہلاتا ہے جس کے لیے ایک چمچ چاولوں کی بھوسی کو گرم پانی میں شامل کرکے پورے چہرے پر لگاتے ہیں اور پھر آہستگی سے رگڑ کر منہ دھولیتے ہیں۔
اطالوی خواتین
اکثر اٹالین خواتین اپنی جلد کی قدرتی چمک دمک کو برقرار رکھنے کے لیے گھریلونسخوں کا استعمال کرتی ہیں۔ اٹالین خواتین اپنے بالوں کو صحت مند اور چمکدار بنانے کے لیے دہی اور زیتون کے تیل کے مکسچر کو کنڈیشنرز کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔
دہی میں شامل پروٹین نہایت نرمی سے قدرتی غذائیت بخشتا ہے ۔ایک کپ سادہ دہی میں ایک چائے کے چمچ زیتون کے تیل کو مکس کرکے دھلے ہوئے گیلے بالوں پر لگایا جاتا ہے اور پانچ منٹ لگا رہنے کے بعد بالوں کو ٹھنڈے پانی سے دھولیتے ہیں۔
فرانسیسی خواتین
فرانسیسی خواتین بھی اپنی جلد کو پرکشش بنانے کے لیے قدرتی اور نہایت ہی سستا طریقہ استعمال کرتی ہیں ۔
چیری اور انار کے بیجوں کو پیس کرماسک کی طرح چہرے پر لگایا جاتا ہے اور تقریباً چھ منٹ کے بعد منہ کو دھولیا جاتا ہے ۔
روسی خواتین
روسی خواتین میں جلد کی خوبصورتی اور نرمی کو برقرار رکھنے کے لیے کافی اسکرب مقبول ہے۔ان خواتین کی پرکشش جلد کا ایک راز باقاعدہ مساج بھی ہے جو جلد کو صاف شفاف اور نرم وملائم رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔
روسی خواتین اپنے جسم کو کافی اسکرب سے رگڑتی رہیں جس سے جلد کے خلیے مضبوط ہوتے ہیں اور جلد پر کشش اور دلکش دکھائی دینے لگتی ہے ۔روسی خواتین اس نسخے کوSaunaیعنی بھاپ کا غسل لیتے وقت استعمال کرتی ہیں جو جلد کو بہترین طریقے سے ایکسنولی ایٹ کرکے کھال سے مردہ اجزاء کو اتار دیتا ہے جس سے جلد نرم اور تروتازہ نظر آتی ہے ۔آج کل یہ نسخہ دنیا بھر میں مقبول ہورہا ہے۔

مصری خواتین
قدیم مصر اپنی شاندار خوبصورتی ،مسحورکن پر فیوم ،خوبصورت کپڑوں ،جاذب نظر اسٹائل کی وجہ سے جانا جاتا ہے لیکن قدرتی حسن اور خوبصورتی کے حوالے سے مصر کا نام سنتے ہی پہلے صدی عیسوی کی خوبصورتی کا افسانوی پیکر قلوپطرہ کا نام ذہن میں آتا ہے ۔قلوپطرہ کی خوبصورتی کا راز دودھ اور شہد کا استعمال تھا ،جس سے وہ غسل لیا کرتی تھی۔
یہ دونوں قدرتی اجزاء جلد کو نرم وملائم اور پر کشش بنانے کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔ آج کل مصری خواتین اپنی جلد کو پرکشش بنانے کے لیے ایک چمچ باداموں کے پاؤڈر کو دو چمچ دودھ میں مکس کرکے اپنے چہرے پر استعمال کرتی ہیں جس سے جلد لچکدار ،نرم وملائم اور تروتازہ رہتی ہے۔
انڈین خواتین
انڈین خواتین بھی اپنی خوبصورتی میں نکھار پیدا کرنے کے لیے صدیوں پرانے نسخوں کو ترجیح دیتی ہیں۔
ایوروویدک جو کہ قدیم طبی نظام ہے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف قسم کے تیل جیسے کہ صندل گلاب،خشخاش وغیرہ کو تجویز کرتا ہے اس کے علاوہ صندل کا فیس پیک اپنی حیرت انگیز خصوصیات کی بنا پر انڈیا میں بہت زیادہ استعمال ہوتاہے۔ انڈین خواتین اپنے لمبے گھنے بالوں کی وجہ سے مشہور ہیں ،جنہیں خوبصورت بنانے کے لیے خواتین ناریل کے تیل کا بکثرت سے استعمال کرتی ہیں ۔ناریل کے تیل کو بھارت میں خواتین کے حسن کا اہم جزسمجھاجاتاہے۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Khawateen K Husn Ka Raaz - Qadeem Nuskhoon Main Pinhaan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.