Khushki Dorr Karne K Liye Cream - Article No. 1310

Khushki Dorr Karne K Liye Cream

خشکی دور کرنے کے لئے کریم - تحریر نمبر 1310

چکنی مٹی کا ماسک جِلد کی تمام چکنائی جذب کر لیتا ہے، چہرے سے گردوغبار کو صاف کرتا ہے اور جِلد سے پانی کو ختم نہیں ہونے دیتا۔ جب ماسک خشک ہو جائے تو چہرہ دھو لیں۔ جِلد چمکتی ہوئی محسوس ہو گی۔ایک انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ لیں

بدھ 16 ستمبر 2015

خشکی دور کرنے کے لئے کریم
اجزاء :
گیندے کے پھول ایک پاوٴ۔گلیسرین بیس کھانے کے چمچ۔عرقِ گلاب چالیس کھانے کے چمچ۔ لونگ دو عدد۔الفاہائیڈروکسی کریم ایک کپ
ترکیب:
سب سے پہلے سکرب پیڈ پر تھوڑا سا عرقِ گلاب لگائیں اور چہرے کی صفائی کریں۔پھر گیندے کے پھول، گلیسرین، عرقِ گلاب، لونگ اور الفاہائیڈروکسی کریم کو اچھی طرح مکس کریں۔

تیار ہونے پر اپنے چہرے اور جسم پہ لگائیں۔آپ کا چہرہ بھی صاف ہو جائے گا اور رنگت بھی نکھر جائے گی۔
پاوٴں کی خشکی:
موسم کی تبدیلی کی وجہ سے پاوٴں پر خشکی نمودار ہو جاتی ہے۔ اس ٹوٹکے پر عمل کرکے آپ اپنے پیروں (پاوٴں) کی خشکی کا خاتمہ کر کے انھیں نرم و ملائم بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


پین میں آدھا کپ سرسوں کا تیل اور آدھا چائے کا چمچ بی ویکس شامل کرکے گرم کریں یہاں تک کہ ویکس پگھل جائے اور یہ مکسچر کریم کی شکل اختیار کر جائے۔

اب اسے ایک جار میں شامل کر دیں۔ رات کو سونے سے پہلے اپنے پاوٴں اچھی طرح دھو لیں اور یہ کریم اپنے پاوٴں پر لگا کر جرابیں پہن لیں۔ صبح اْٹھ کر پاوٴں دھو لیں اور لوشن سے مساج کریں۔
چکنی جلد کے لیے ماسک:
چکنی مٹی کا ماسک جِلد کی تمام چکنائی جذب کر لیتا ہے، چہرے سے گردوغبار کو صاف کرتا ہے اور جِلد سے پانی کو ختم نہیں ہونے دیتا۔
جب ماسک خشک ہو جائے تو چہرہ دھو لیں۔ جِلد چمکتی ہوئی محسوس ہو گی۔
ایک انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اس میں آدھا چائے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا عرق ملا کر چہرے پر لگائیں۔
ملتانی مٹی، ملک آف میگنیشا اور کیلامائن لوشن کو تھوڑے سے گلاب کے پانی میں مِلا کر ماسک بنالیں۔ اس کو چہرے پر لگائیں۔ سوکھنے کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
اس ماسک سے چہرے کے دھبے دْور ہوتے ہیں اور چکنائی کم ہوتی ہے۔
رات بھر کے بھیگے ہوئے ایک چمچ جَؤ کے دلیئے میں دو چمچ چھاچھ اور ایک انڈے کی سفیدی پھینٹی ہوئی مِلا دیں۔ اس کو چہرے پر بیس سے تیس منٹ کیلئے لگائیں۔ سوکھ جائے تو نرم کپڑے سے صاف کرکے ٹھنڈے پانی سے مْنہ دھو لیں۔
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے:
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے خوبصورت چہرے کے نقش و نگار کو بھی بگاڑ دیتے ہیں۔
کیا آپ کی آنکھوں کے گرد حلقوں نے آپ کو پریشان کر رکھا ہے؟ ان کو ختم کرنے کیلئے گھریلو ٹوٹکوں سے استفادہ کریں۔
1۔ ٹماٹر کا رس ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس آدھا چائے کا چمچ
پسی ہلدی ایک چٹکی
بیسن ایک چٹکی
ان تمام اجزاء کو مکس کرکے آنکھوں کے گرد حلقوں پر دس منٹ کیلئے لگائیں اور پھر صاف کر لیں۔ اس پیسٹ کو روزانہ لگائیں جب تک حلقے ختم نہ ہو جائیں۔
2- روزانہ رات کو سونے سے پہلے آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں پر بادام کے تیل سے مساج کریں۔ دس دن کے مساج سے آپ کو ایک نمایاں فرق نظر آئے گا۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Khushki Dorr Karne K Liye Cream" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.