Mahireen Jild Ke 12 Beauty Tips - Article No. 2942

Mahireen Jild Ke 12 Beauty Tips

ماہرین جلد کے 12 بیوٹی ٹپس - تحریر نمبر 2942

حسن کا اصل سنگھار یہی تو ہیں

جمعرات 4 اگست 2022

ماہرین جلد چہرے،گردن اور جسم کے دوسرے اعضاء کی دیکھ بھال کے لئے مستند چٹکلے بتاتے ہیں۔جن میں جلد کی قسم کے مطابق کلینزر کا استعمال،ہر اشتہاری کاسمیٹک استعمال نہ کرنے کا مشورہ،جلد کو نم رکھنا یعنی موئسچرائز رکھنا،بار بار چہرے کو ہاتھ نہ لگانا،پانی پینا اور وقفے وقفے سے منہ ہاتھ دھوتے رہنا۔دھوپ اور گرد و غبار والی فضا میں باہر نہ جانا اور ہر ہفتے میں ایک یا دو بار جلد کا مساج کرنا شامل ہے۔

یہ گزارشات تو آپ کی ماہر حسن بھی کرتی ہیں مگر اس کے علاوہ کیا کچھ کیا جا سکتا ہے؟اگر آپ یہ سمجھتی ہیں کہ بہترین کاسمیٹکس ہی آپ کی جلد کو نکھار دے سکتی ہیں اور آپ کو پریوں کے دیس کی کوئی شہزادی بنا سکتی ہیں تو آپ غلطی پر ہیں۔آپ صرف اپنی قدرتی اور فطری خوبصورتی اور کشش پر توجہ دینا سیکھیں۔

(جاری ہے)


فیس اسکرب یا گھریلو سطح پر بنایا گیا ابٹن آپ کی جلد کے مردہ خلیوں کو ضائع کرے گا۔

مسام بند ہوں تو انہیں گہرائی تک صاف کرے گا۔جلد کو نرم انگلیوں سے آہنگی سے رگڑیئے تاکہ Dead Cells نکل جائیں۔روغنی جلد کی حامل خواتین کو ہفتے میں دو تین بار یہ عمل کرنا چاہئے۔
آپ سگریٹ نوشی کرتی ہوں تو اس عادت کو خیرباد کہئے۔کوئی بھی نشہ آور مشروب حسن و صحت کا دشمن ہو سکتا ہے۔
آپ اپنی نیند اور آرام کا خیال رکھیں۔کم از کم سات گھنٹے کی نیند پوری کریں۔
رات کو نہا کے سونے سے نیند آرام سے آ جاتی ہے اور تھکن بھی اُتر جاتی ہے۔
بالوں کی صحت کے لئے پروٹین کو غذا میں شامل رکھیں۔مچھلی،انڈا،گوشت اور خشک میوے اور دودھ دہی یا پنیر بالوں کے لئے بھی بہت اہمیت رکھتے ہیں اور مجموعی طور پر صحت بحال رہتی ہے۔
فیشل یوگا یا مساج کیا کریں۔بہتر ہے کہ اس ضمن میں سیلون کی خدمات حاصل کر لی جائیں۔

سبزیاں (کچی و نیم پختہ) اور پھل لازمی کھایا کریں۔
پانی پیا کریں،سردی کا موسم ہو یا گرمی کا اس سے فرق نہیں پڑتا۔پانی اندر سے جلد کو نمی مہیا کرتا ہے۔مضر تیزابی عناصر کو زائل کرتا ہے۔
ہر ایسی چیز جو جلد پر الرجی کرتی ہو استعمال کرنا ترک کر دیں۔خاص کر مصالحہ دار کھانوں کا جلد پر بُرا اثر پڑ سکتا ہے۔
ورزش اور چہل قدمی ضرور کریں۔
تیز قدمی یا چہل قدمی یا پھر باقاعدہ جم جا کر ورزش کرنا آپ کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے تاہم لوگ گھریلو کام کاج کو ورزش سے تعبیر کرکے خود کو تسلی دے دیا کرتے ہیں۔یہ رجحان غلط ہے۔آپ کے لئے پسینہ آنا بہت ضروری ہے۔یہ اسی طرح ممکن ہے جب آپ 30 منٹ تک کوئی مشقت والی ورزش کریں۔اس لئے سستی بھگائیے اور ورزش کرکے حسن کی دولت پائیے۔
دھوپ سے بچاؤ اور جلد کو نم رکھنے کی کوشش کرتی رہئے۔
روزمرہ کی ہر اس آلودگی سے بچاؤ ضروری ہے جو آپ کے گھر،راستے،فضا یا دفتر میں ہو۔اگر آپ کی جلد حساس ہو تو یہ احتیاطی تدابیر لازماً کرنی چاہئیں۔گھر سے باہر جاتے وقت BB اور CC کریموں کا استعمال ضروری ہے۔یہ Base Makeup کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے۔یہ کریمیں مساموں کو بند نہیں کرتیں بلکہ جلد کی پژمردگی اور بے رونقی کا خاتمہ کرتی ہیں۔
گرمیوں میں آئل فری موئسچرائزر ہم سب کی ضرورت ہوتے ہیں لیکن جن خواتین کی جلد Oily نہیں ہوتی وہ چاہیں تو انہیں استعمال کر سکتی ہیں۔
دھوپ سے بچاؤ کے لئے ایک موٴثر ترین پراڈکٹ Gel-Based Sun Protection مارکیٹ میں دستیاب ہے۔سن اسکرین جلد کے کینسر سے بھی بچاتی ہے۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Mahireen Jild Ke 12 Beauty Tips" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.