Messi Braid Hairstyle - Article No. 2425

Messi Braid Hairstyle

میسی بریڈ ہیئر اسٹائل - تحریر نمبر 2425

اس میں چھپا خوبصورتی کا راز

منگل 15 ستمبر 2020

آمنہ ماہم
فیشن کی تبدیلی کا اثر بالوں پر پڑتا ہے۔بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ ہیئر اسٹائل بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔ہیئر اسٹائل بھی فیشن کی دنیا کا ایک اہم حصہ مانا جاتا ہے۔جب خواتین میں کوئی ہیئر اسٹائل مقبول ہوتا ہے تو دیکھا دیکھی دیگر خواتین بھی اسی اسٹائل کو اپنانے میں دیر نہیں کرتی ہیں۔فی زمانہ ایسا ہیئر اسٹائل فیشن کی دنیا میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جو بکھرے اور الجھے بالوں کا تاثر پیش کرے اس ہیئر اسٹائل کو میسی بریڈ ہیئر اسٹائل کہا جاتا ہے ۔
آج کی خواتین اپنے بالوں کو لے کر بہت پر جوش رہتی ہیں کوئی بھی تقریب ہو لڑکیاں اپنے بالوں کو بنا سنوار کے رکھتی ہیں مختلف ہیئر اسٹائل بناتی ہیں بالوں کے ہیئر اسٹائل ہی انسان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


میسی بریڈ ہیئر اسٹائل،شام کے کسی بھی پروگرام میں شرکت کے لئے موزوں سمجھا جاتا ہے۔اس اسٹائل کو بنانے میں وقت بھی زیادہ نہیں لگتا ۔

دو چوٹیوں پر مشتمل یہ ہیئر اسٹائل بنانے کے لئے بالوں کا پھولا ہوا دکھائی دینا ضروری ہوتا ہے اس کے لئے مخصوص شیمپو کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن یاد رکھیں کنڈیشنر قطعی استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے آپ کے بال سلکی ہو جائیں گے۔بالوں کو ڈرائر سے خشک کریں اور درمیان سے مانگ نکالیں۔اب دونوں جانب ڈھیلی ڈھالی فش ٹیل چوٹی بنائیں اور چوٹیوں کے سروں پر ربر بینڈ لگائیں۔

اب دونوں چوٹیوں کو میسی لک یعنی بکھرا بکھرا تاثر دینے کے لئے ان میں سے کچھ بالوں کی لٹیں باہر نکال لیں۔اس کے بعد دونوں چوٹیوں کو سر کے اوپر سے گھماتے ہوئے ایک دوسرے کی مخالف سمت میں لے جائیں اور ان کے سروں کو اندر کی جانب دبا کر بو بی اور یو ہیئر پنس کی مدد سے سیٹ کریں بس میسی بریڈ ہیئر اسٹائل تیار ہو گیا ہے۔اس اسٹائل پر آپ کسی بھی تقریب میں طمطراقی کے ساتھ شرکت کر سکتی ہیں یقینا تمام شرکائے محفل کی نظریں آپ کے ہیئر اسٹائل پر مرکوز رہیں گی۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Messi Braid Hairstyle" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.