Naan Nah Garam Pani Se Chehra Dhona Nahi - Article No. 2981

Naan Nah Garam Pani Se Chehra Dhona Nahi

ناں نہ گرم پانی سے چہرہ دھونا نہیں - تحریر نمبر 2981

میک اپ صاف کرنے کے ہیں طریقے بہت

بدھ 5 اکتوبر 2022

آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ کلینزنگ کرنے کے بعد بھی چہرے پر کاسمیٹکس کا کوئی نہ کوئی ذرہ باقی رہ جاتا ہے۔اگر آپ کلینزنگ کے فوراً بعد ٹونر کا استعمال کریں تو بچے کچھے ذرات دور ہو جائیں گے۔اس کے بعد جلد سیرم اور موئسچرائزر جذب کرنے کے لائق ہو جاتی ہے۔کچھ خواتین سب سے بڑی غلطی یہ کرتی ہیں کہ چہرے کو گرم پانی سے دھو ڈالتی ہیں۔دراصل موسم سرما ہو یا بہار،گرم پانی سے غسل تو سکون دیتا ہے لیکن جلد خشک بھی ہو جاتی ہے اور خارش یا سرخی بھی نمایاں ہو جاتی ہیں۔
گرم پانی کا استعمال جلد سے نکلنے والی قدرتی نمی کے توازن کو بھی بگاڑ دیتا ہے۔یہ آپ کی جلد کے قدرتی تیل،چکنائی اور پروٹین کو زائل کر دیتا ہے۔کم از کم چہرہ گرم پانی سے دھونا درست نہیں۔
فیس وائپس
ان دنوں خواتین میں یہ خاصے مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

کلینزنگ فیس وائپس کریم کے برعکس ہوتے ہیں۔یہ قیمتاً سستا،پُر اثر اور آسان طریقہ ہے لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ یہ بھی مکمل طور پر کاسمیٹکس کی صفائی نہیں کرتا اور میک اپ کے ذرات چہرے پر رہ جاتے ہیں۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ فیس وائپس میں کچھ مقدار الکحل کی بھی شامل ہوتی ہے اور یہ عمل جلد کو مزید خشک کر دیتا ہے۔اس کے علاوہ اس طریقہ کار کا اہم نقصان جلد کے ڈھیلے پڑ جانے کا ہوتا ہے۔فیس وائپس بیکٹیریا کو صاف نہیں کرتے بلکہ صفائی سے زیادہ یہ جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں خاص طور پر جب آپ تیز رفتاری سے کلینزنگ کر رہی ہوں۔
فیشل ٹشوز پیپر
اب تک کی مشق سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ میک اپ کتنا ہی گہرا یا ہلکا ہو،ایک مقررہ وقت کے بعد اسے صاف کرنا ضروری ہوتا ہے۔
نرم و گداز فیشل ٹشوز پیپر چہرے،آنکھوں اور گردن کی کلینزنگ کے لئے بہترین انتخاب ہو سکتے ہیں۔انہیں رگڑا نہ جائے بلکہ کلینزنگ ملک یا لوشن کی مدد سے جلد پر پھیرا جائے تو میک اپ ہی نہیں گرد و غبار اور بیکٹیریا بھی صاف ہو سکتے ہیں۔اگر نرم ململ کے کپڑے سے جلد کی گہرائی تک صفائی کرنا ممکن ہو تو یہ طریقہ بھی مضر صحت نہیں۔
پف
کلینزنگ کے لئے یہ طریقہ کار بھی اختیار کیا جاتا ہے جبکہ اس پر ہاتھوں سے دباؤ کا دیا جانا ہی دراصل جلد کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔آنکھوں کے اطراف کی جلد پورے چہرے سے کئی گنا زیادہ حساس ہوتی ہے۔میک اپ سے زیادہ اسے صاف کرنے کا عمل پیچیدہ یا پرخطر نہیں ہونا چاہئے۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Naan Nah Garam Pani Se Chehra Dhona Nahi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.