Nakhunoon K MakeUp K Liye Chand Mashware - Article No. 2338

Nakhunoon K MakeUp K Liye Chand Mashware

ناخنوں کے میک اپ کے لئے چند مشورے - تحریر نمبر 2338

اگر آپ اپنے ناخنوں کو مکمل خوبصورتی دینا چاہیں تو قدرتی ناخنوں کے اوپر عارضی تین ٹپس لگا لیں۔

بدھ 22 اپریل 2020

رابعہ گل
اگر آپ اپنے ناخنوں کو مکمل خوبصورتی دینا چاہیں تو قدرتی ناخنوں کے اوپر عارضی تین ٹپس لگا لیں۔ یہ ٹپ قدرتی ناخن کے اگلے نصف حصہ پر گوند کی مدد سے چپکایا جاتاہے اور پھر ناخن کی پلیٹ کے ساتھ گھس کر ہم آہنگ کر دیا جاتاہے ناخنوں کے سرے چار مختلف شکلوں کے ہوتے ہیں آپ انہیں گھس کر اپنی پسند کی کسی بھی شکل میں تبدیل کر سکتی ہیں پھر مختلف رنگوں کے نیل پالش سے تجربات کرکے آپ اپنے موڈ کے مطابق انہیں مختلف رنگوں میں پالش کر سکتی ہیں ۔
ناخنوں کی لمبائی میں اضافہ کرکے اپنے ہاتھوں کی خوبصورتی کو ایک نیا حسن دے سکتی ہیں ۔اور اپنی اس ڈرامائی نئی خوبصورتی کی طرف دیکھنے والوں کی توجہ ملتفت کر سکتی ہیں ناخنوں کی لمبائی میں اضافہ کرنے کے بعد دوسرے لوازمات جیسے اور انگوٹھیوں اور بریسلیٹس کی مدد سے ناخنوں کے حسن کو دوبالا کیا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)


ناخن تراشنے کے حوالے سے تمام بنیادی اشیاء
مختلف سائزوں میں ناخن کے پلاسٹک ٹپس
ناخنوں کی ریتی
بلاک بفر
ناخن چپکانے کا گوند
ناخن تراش(نیل کلپر)
ریج فلر(گڑھے بھرنے والامصالحہ)
نیل ٹپس
ٹپ کا ایسا سائز منتخب کریں جو آپ کے تمام ناخنوں پر پوری طرح فٹ آئے ۔

قدرتی ناخن پر لگائے گئے مصنوعی ٹپ کے سرے پر 45درجہ کا زاویہ بناتے ہوئے ناخن کی ریتی رکھیں اور پھر آہستہ آہستہ اسے گھس کر اس طرح پتلا کریں کہ وہ آپ کے اصل ناخن کے ساتھ زیادہ قدرتی انداز میں بلینڈ کر جائے ۔اس طرح ٹپ چپکانے کے بعد آپ کو اسے زیادہ گھسنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اب بلاک بفر کی مدد سے ناخن کی پلیٹ کے اوپری نصف حصہ کو چمکائیں ۔
اس طرح سطح پر لگا ہوا تیل دور ہو جائے گا اور ٹپ زیادہ مضبوطی سے چپک سکے گا۔
ٹپ کے سرے پر اندر کی طرف اچھی طرح گوند مل لیں۔
قدرتی ناخن کے سرے پر ٹپ کو 45درجہ کا زاویہ بناتے ہوئے رکھیں۔
پھولوں کی آرائش
ایکریلیک پینٹ، ایکر یلیک پینٹ برش، پانی، ٹاپ کوٹ۔
پنک پینٹ استعمال کرتے ہوئے پہلے سے پالش کی ہوئی خشک ناخن کی پلیٹ پر تکونی نمونے میں پانچ کناروں والے چھوٹے چھوٹے تین عدد ستارے بنائیں ۔

ستارے کا مرکزی حصہ سے آغاز کرتے ہوئے ہر سرے کے آخر تک نصف دائرے اس طرح بنائیں کہ وہ پھول کی پنکھڑیاں محسوس ہوں، اور پھر ان پنکھڑیوں میں رنگ بھر دیں۔
سفید پینٹ کی مدد سے ہر پھول کے وسط میں ایک نقطہ لگا دیں۔
اب گہرا سبز پینٹ استعمال کرتے ہوئے ان پھولوں کی ڈنڈیاں اور پتیاں بنائیں جب سارا پینٹ اچھی طرح خشک ہو جائے تو ناخن کی پوری پینٹ پر ٹاپ کوٹ کردیں۔

Browse More New Trends of Beauty

Special New Trends of Beauty article for women, read "Nakhunoon K MakeUp K Liye Chand Mashware" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.