Choriyon Ke Bagair Har Fashion Adhura - Article No. 3208

چوڑیوں کے بغیر ہر فیشن ادھورا - تحریر نمبر 3208
ویسے تو چوڑیوں کا اسٹائل بدلتا رہتا ہے اور نت نئے ڈیزائن کی چوڑیاں مارکیٹ میں آتی ہی رہتی ہیں لیکن ان کی مانگ میں کمی نہیں آئی
جمعرات 2 نومبر 2023
اس بڑھتی ہوئی مہنگائی میں سونے کی چوڑیاں پہننا تو ایک خواب جیسا ہی ہے لیکن ان کے متبادل کے طور پر مارکیٹ میں ایسی چوڑیاں دستیاب ہیں جن پر سونے جیسے پانی کی پالش کی جاتی ہے۔
(جاری ہے)
آج کل ہاتھ سے بنی ہوئی چوڑیاں بھی خواتین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔آپ بھی گھر پر اپنے لئے کڑے یا بریسلٹ بہت آسانی سے بنا سکتی ہیں۔ایک پلاسٹک کا کڑا یا موٹی چوڑی،مختلف چھوٹے سائز کے ربن،گلو،قینچی،چھوٹے بٹن جنہیں آپ ڈیزائننگ میں استعمال کرنا چاہیں۔اس سادہ چوڑی پر باریک ربن کو نہایت نفاست سے گلو کے ساتھ لگا کر لپیٹیں۔پوری چوڑی کو اس ربن سے کور کر لیں اور خشک ہونے کے لئے رکھ دیں جب ربن خشک ہو جائے تب فیبرک گلو کی مدد سے بٹن یا نگینے اس پر چپکا دیں پھر اسے سوکھنے کے لئے رکھ دیں جب مکمل سوکھ جائے تو آپ انہیں پہن سکتی ہیں۔
یاد رکھیں!کانچ کی چوڑیاں کبھی آؤٹ آف فیشن نہیں ہوتیں۔ہر تہوار پر دوسری چوڑیوں کے ساتھ کانچ کی چوڑیوں کی اپنی الگ اہمیت ہوتی ہے۔آج کل چوڑیاں سیپیوں سے بھی بنائی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ کاپر اور برانز سے بھی تیار کی جاتی ہیں۔زیادہ تر کانچ کی چوڑیوں پر ڈیزائن بنانے کے لئے ہاتھ سے نہایت باریک پینٹنگ کی جاتی ہے یا پھر شیشے کے نہایت چھوٹے چھوٹے ٹکڑے لگائے جاتے ہیں۔ان سب کے علاوہ ربڑ کی چوڑیاں بھی فیشن کا حصہ ہیں۔
Browse More Shopping Tips for Women

موسم گرما میں جوتے کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں
Mausam Garma Mein Joote Ka Intikhab Soch Samajh Kar Karen

2025ء کے سٹائلش ہینڈ بیگز
2025 Ke Stylish Handbags

سینڈل اور جوتی کا انتخاب ایک امتحان
Sandal Aur Juti Ka Intikhab Aik Imtihan

موسم کے لحاظ سے کپڑوں کی خریداری
Mausam Ke Lihaz Se Kapron Ki Khareedari

موسمِ گرما کی اہم ضرورت دھوپ کے چشمے
Mausam E Garma Ki Aham Zaroorat Dhoop Ke Chashme

رمضان شاپنگ مہنگائی کا علاج سادگی
Ramadan Shopping Mehngai Ka Ilaj Saadgi

جیولری کی ورائٹی سے جگمگاتی دنیا
Jewellery Ki Variety Se Jagmagati Duniya

زیورات بتائیں شخصیت کے راز
Zewrat Bataain Shakhsiyat Ke Raaz

میرا بیگ میری دنیا
Mera Bag Meri Duniya

عید کے ملبوسات ٹرینڈ اور اسٹائل
Eid Ke Malbosat Trend Aur Style

عید اور زیورات ساتھ ساتھ
Eid Aur Zevrat Sath Sath

رنگ،انداز عید کے سنگ
Rang Andaaz Eid Ke Sang