Eid Aur Zevrat Sath Sath - Article No. 2923

Eid Aur Zevrat Sath Sath

عید اور زیورات ساتھ ساتھ - تحریر نمبر 2923

گھر میں کتنی ہی جیولری کیوں نہ ہو لیکن ہمارے لئے لازمی ہے کہ عید کے موقع پر کچھ نہ کچھ نیا خریدا جائے

ہفتہ 9 جولائی 2022

عید کے قریب آتے ہی خواتین کپڑوں اور جوتوں کی خریداری کے ساتھ میچنگ جیولری کی خریداری بڑے ذوق و شوق سے کرتی ہیں،کوئی نگینے والی جیولری پسند کرتی ہے تو کوئی نفیس سا ڈیزائن تلاش کرتی ہیں،مہنگائی کی وجہ سے خواتین میں سونے کے بجائے مصنوعی زیورات پہننے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔مصنوعی زیورات میں چھوٹے بڑے ٹاپس،انگوٹھیاں،جھمکے،بالیاں،چاند بالیاں،کنگن،بریسلیٹ،ہار،چوڑیوں کے علاوہ اس سال ڈبل رنگ اور ٹسلز ایئر رنگ فیشن میں مقبول ہیں۔

اس کے علاوہ انگوٹھی وہ واحد زیور ہے جو ہر کوئی لینا پسند کرتا ہے البتہ ایک وقت تھا جب لڑکیاں اپنی سہیلیوں کو تحفے میں ہار بندے چوڑیاں ٹاپس وغیرہ دیتی تھیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس رجحان میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اب زیادہ تر خواتین اور لڑکیاں اپنے لئے اور کبھی کبھار اپنے کزنز وغیرہ کے لئے ہلکے سیٹ لیتی ہیں،محمد سعید کے مطابق مارکیٹ میں جیولری کی کئی نئی دکانیں کھل گئی ہیں جس کے بعد ہر روز مقابلہ بڑھتا جا رہا ہے اس لئے جب بھی ہم ہول سیل مارکیٹ سے یا کارخانوں سے زیورات اُٹھاتے ہیں تو فیشن ٹرینڈ مدنظر رکھتے ہیں،خواتین کو انڈین جیولری بے حد بھاتی ہے اس کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی مصنوعی زیورات منگوائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)


خواتین کے مطابق کپڑوں،چپلوں،دوپٹوں کی خریداری کے بعد اہم اور مشکل ترین مرحلہ زیورات کی خریداری ہے کیونکہ عید ہو یا پھر کوئی بھی تہوار جتنے سوٹ بنتے ہیں اسی حساب سے جیولری بھی درکار ہوتی ہے اور ہر ایک جیولری سیٹ دوسرے سے منفرد ہونا بھی لازمی ہے،اور اب تو مصنوعی جیولری کی بناوٹ اور چمک ایسی ہوتی ہے کہ سونے کے زیورات کا گمان ہوتا ہے،اور ہر سال نئے ٹرینڈ کے مطابق زیورات خریدے جاتے ہیں،گھر میں کتنی ہی جیولری کیوں نہ ہو لیکن ہمارے لئے لازمی ہے کہ عید کے موقع پر کچھ نہ کچھ نیا خریدا جائے۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Eid Aur Zevrat Sath Sath" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.