Mera Bag Meri Duniya - Article No. 3206

میرا بیگ میری دنیا - تحریر نمبر 3206
شیشے کے ہینڈ بیگز کا نیا رجحان
ہفتہ 28 اکتوبر 2023
اگرچہ ہینڈ بیگز فیشن پراڈکٹ کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں لیکن یہ آپ کے گلیمر کو بڑھانے کی زبردست صلاحیت رکھتے ہیں۔خواتین کسی بھی تقریب میں شرکت کے وقت لباس کے ساتھ میچنگ ہیں ہینڈبیگ کو لازمی سمجھتی ہیں اور اگر ہینڈ بیگ کا انتخاب مناسب طریقے سے کیا گیا ہو تو یہ شخصیت کو ابھارنے اور نکھارنے کا سبب بنتے ہیں۔چند اسٹائلش ہینڈ بیگز جن میں ھوبو ہینڈ بیگز،ٹوٹے ہینڈ بیگز،کراس باڈی بیگز اور اسٹائلش ایوننگ بیگز شامل ہیں نہ صرف بے حد مقبول ہیں بلکہ یہ خواتین کے اعلیٰ ذوق کی ترجمانی بھی کرتے ہیں۔ایک طرف تو یہ ہینڈ بیگز ضروری سامان سنبھالنے کے کام آتے ہیں تو دوسری طرف یہ اپنے ڈیزائن،خوبصورتی اور اسٹائل کے باعث شخصیت کے گلیمر کو بڑھا کر محفل میں ممتاز کر دیتے ہیں۔
(جاری ہے)
مارکیٹ میں لیدر سے لے کر سوتی کپڑے اور ریگزین سے لے کر پلاسٹک تک،ہر طرح کے بیگز دستیاب ہوتے ہیں۔کئی دفعہ ہم ایک سے زائد اشیاء پرس میں اپنے ہمراہ باہر لے جانا چاہتے ہیں لیکن پرس سائز میں چھوٹے ہونے کی وجہ سے آدھی چیزیں گھر پر رکھ کر آنا پڑتی ہیں۔(مستطیل بیگ) نے ہماری یہ مشکل آسان کر دی ہے۔اب آپ اسٹائل کے ساتھ ساتھ اضافی سہولت بھی میسر آ سکتی ہے۔ان کو استعمال کرتے ہوئے اشیاء لے جانے کے لئے گنجائش کی دوسری نہیں ہوتی۔
پرنٹڈ پھولدار نقوش سے لے کر ایمبرائیڈری تک اور کاٹن سے لے کر چمڑے تک کے مٹیریل میں ہر رنگ کے بیگز اب استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔آن لائن خریداری کے ایسے مراکز موجود ہیں جو آپ کو بے حد خوبصورت اور تخلیقی انداز سے بنائے گئے بیگز گھر پر پہنچانے کا اہتمام کرتے ہیں۔اگر آپ بے پناہ مصروف رہتی ہیں یا آپ کو کسی ویب سائٹ پر کوئی چیز پسند آ گئی ہے تو آپ آن لائن آرڈر کر سکتی ہیں۔پارٹی سے لے کر سفری بیگ تک،کھ حیرت نہیں ہوتی کہ ان میں جہاں موضوعات،تصاویر،بنیادی تخیل اور ہیئت کے ساتھ رنگوں کا خوبصورت امتزاج ہمیں متوجہ کرتا ہے وہیں ان کی ہمہ صفتی کو بھی سراہا جانا چاہئے۔
ان دنوں فرانسیسی کو پرنیکس برانڈ کی طرف سے ڈیزائن اور تیار کردہ شیشے کے بیگ کے زیادہ پسند کئے جا رہے ہیں۔مشہور شخصیات جیسے کہ ریحانہ،ہیلی بیبر اور حدید سسٹرز ریڈ کارپٹ پر ان بیگز کے ساتھ نمودار ہوتی ہیں۔اس قسم کے بیگز کے ڈیزائنرز اور بنانے والوں کے مطابق اسے بنانے کا عمل آسان نہیں ہے۔شیشے کی موٹائی کی وجہ سے اسے بنانے کے لئے ہوا کا دباؤ استعمال کیا جاتا ہے اور بیگ کے طور پر استعمال کرنے کے لئے عادت یا مشق ضروری ہے۔بلاشبہ،ان بیگز میں صرف ایک یا دو چھوٹی چیزوں کو ہی رکھا جا سکتا ہے۔
مارکیٹ میں ان نازک بیگز کی فروخت کم و بیش شروع ہو چکی ہے اور ان کی قیمت پانچ سو ڈالرز سے زیادہ ہے۔ایک لمحے میں آپ ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں آپ کو ریڈ کارپٹ پر صرف چند مشہور شخصیات کے ہاتھوں میں اس قسم کا بیگ نظر آتا ہے،اور اگلے ہی لمحے آپ ایسی دنیا میں پہنچ جاتے ہیں جہاں ہر ایک کے ہاتھ میں اس بیگ کا ماڈل ہوتا ہے۔
Browse More Shopping Tips for Women

موسم گرما میں جوتے کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں
Mausam Garma Mein Joote Ka Intikhab Soch Samajh Kar Karen

2025ء کے سٹائلش ہینڈ بیگز
2025 Ke Stylish Handbags

سینڈل اور جوتی کا انتخاب ایک امتحان
Sandal Aur Juti Ka Intikhab Aik Imtihan

موسم کے لحاظ سے کپڑوں کی خریداری
Mausam Ke Lihaz Se Kapron Ki Khareedari

موسمِ گرما کی اہم ضرورت دھوپ کے چشمے
Mausam E Garma Ki Aham Zaroorat Dhoop Ke Chashme

رمضان شاپنگ مہنگائی کا علاج سادگی
Ramadan Shopping Mehngai Ka Ilaj Saadgi

جیولری کی ورائٹی سے جگمگاتی دنیا
Jewellery Ki Variety Se Jagmagati Duniya

زیورات بتائیں شخصیت کے راز
Zewrat Bataain Shakhsiyat Ke Raaz

چوڑیوں کے بغیر ہر فیشن ادھورا
Choriyon Ke Bagair Har Fashion Adhura

عید کے ملبوسات ٹرینڈ اور اسٹائل
Eid Ke Malbosat Trend Aur Style

عید اور زیورات ساتھ ساتھ
Eid Aur Zevrat Sath Sath

رنگ،انداز عید کے سنگ
Rang Andaaz Eid Ke Sang