Pazaib Ka Fashion Phir Laut Aaya Hai - Article No. 3416

Pazaib Ka Fashion Phir Laut Aaya Hai

پازیب کا فیشن پھر لوٹ آیا ہے - تحریر نمبر 3416

یہ نازک اور جھنکار بھرا زیور جو روایتی طور پر دلہنوں اور تہواروں کی خاص پہچان سمجھا جاتا تھا، اب فیشن کی دنیا میں ایک نئی شناخت بنا چکا ہے

پیر 4 اگست 2025

اقصیٰ امین
زیورات میں اگر کوئی چیز خواتین کے قدموں کی زینت بنے اور ہر چال میں موسیقی پیدا کرے تو وہ ہے پازیب۔یہ نازک اور جھنکار بھرا زیور جو روایتی طور پر دلہنوں اور تہواروں کی خاص پہچان سمجھا جاتا تھا، اب فیشن کی دنیا میں ایک نئی شناخت بنا چکا ہے۔پازیب کا تعلق برصغیر کی صدیوں پرانی ثقافت سے ہے۔یہ زیور عموماً چاندی سے تیار کیا جاتا ہے اور اسے خواتین ٹخنوں پر پہنتی ہیں۔
پرانے وقتوں میں ہر دلہن کی پازیب چھنکاتی ہوئی نئی زندگی کا پیغام لاتی تھی۔دیہاتی علاقوں میں آج بھی پازیب عورت کی شادی شدہ حیثیت اور نسوانی حسن کی علامت مانی جاتی ہے۔
اب پازیب صرف روایتی نہیں رہا جدید فیشن ڈیزائنرز نے اس قدیمی زیور کو نئے انداز دیے ہیں۔

(جاری ہے)

فائن لائن، منیمل ڈیزائن، نگینوں، موتیوں یا کرسٹل کے ساتھ پازیب اب کیجوئل ویئر کے طور پر بھی پہنا جا رہا ہے۔

نوجوان لڑکیاں عید، مہندی یا کالج کے فنکشنز پر ہلکی پازیب کو فیشن سٹیٹمنٹ کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور فیشن بلاگز پر پازیب کے مختلف انداز میں پہننے کے رجحانات دیکھے جا رہے ہیں۔فوٹو شوٹس میں ماڈلز کے پاؤں کی زینت بنتی پازیب نہ صرف اسٹائل کا حصہ ہے بلکہ ایک الگ دلکشی پیدا کرتی ہے۔معروف اداکارائیں اور دلہنیں بھی فیشن شوٹس میں پازیب کا خاص استعمال کر رہی ہیں، جس سے اس زیور کو عالمی توجہ بھی حاصل ہوئی ہے۔

لاہور، حیدر آباد، گجرات اور دیگر کئی شہروں میں پازیب سازی کی چھوٹی صنعتیں نہ صرف فنکارانہ مہارت کی مظہر ہیں بلکہ کئی گھرانوں کی روزی روٹی کا ذریعہ بھی ہیں۔خاص طور پر خواتین کاریگر ہاتھ سے تیار کردہ پازیبوں کو مقامی مارکیٹوں اور آن لائن پلیٹ فارمز پر فروخت کر رہی ہیں جو معیشت میں ان کے فعال کردار کی علامت ہے۔پازیب صرف ایک زور نہیں بلکہ ثقافت، نسوانیت اور فنکارانہ حسن کی علامت ہے۔
یہ زیور آج بھی پرانی روایتوں سے جڑا ہوا ہے لیکن جدید فیشن کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر نئی نسل کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔فیشن کی اس نئی دنیا میں پازیب ایک بار پھر مقبولیت کی انتہا کو چھو رہی ہے۔پازیب کا فیشن پھر لوٹ آیا ہے، شادی بیاہ کی تقریبات میں خوب سج بن کے جائیں، خوشی کے مواقع تو آج کل یوں بھی کم میسر آتے ہیں، ایک پازیب کا فیشن بھی بھلا معلوم ہوتا ہے۔اگر آپ کو بازار سے کوئی میچنگ اور منفرد پازیب نہیں ملتی تو گھر پر مختلف دھاگوں یا تاروں کو ملا کر اس میں موتی ستارے ٹانکیں اور پازیب پہنیں۔اس کے علاوہ آپ پرانی گلے کی آرٹیفیشل چین کو توڑ کر بھی پازیب بنا سکتی ہیں۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Pazaib Ka Fashion Phir Laut Aaya Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.