Sajawat Ki Aam Cheez - Shopping Tips For Women
سجاوٹ کی عام چیز - رہنمائے خریداری
جمعرات 21 دسمبر 2017

سجاوٹ کی عام چیز:
سجاوٹ کی اشیا میں عام چیزیں تو عارضی ہوتی ہیں اور کچھ مستقل عارضٰ اشیا میں پھول پودے وغیرہ شامل ہیں اور مستقل میں دیھات پتھر پلاسٹک شیشے چینی وغیرہ سے بنی اشیا گھر کے مختلف کمروں میں سجاوٹ کی اشیا کی بھرمار کرنا کوئی دانشمندی نہیں سجاوٹی چیزوں کا بہتر انتخاب کرنے کے لیے آپ گفٹ شاپ(Gift Shop )ہینڈی کرافٹ شاپ(Handicraft Shop ) یا نوادرات کی دکان کی طرف رجوع کرسکتی ہے ان دکانوں میں یہ چیزیں متعدد اقسام اور نمونوں میں دستیاب ہوتی ہے بعض اوقات پرانی اشیا اورکباڑیوں کی دکانوں سے بھی نفیس نایاب نادر اور خوبصورت اشیا مل جاتی ہیں سجاوٹی چیزوں کی عام اورروزمرہ استعمال کی اقسام مختلف وضع گلدان موم بتی سٹینڈ قدرتی چیزیں کھلونے مورتیاں اور دوسرے تجریدی کھلونے اور تصاویر وغیرہ شامل ہیں کسی بھی سجاوٹی شے کو منتخب کرتے وقت اس کی ساختی بناوٹ اور زیبائشی بناوٹ کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے خاص طور پر گلدان خریدتے وقت دیکھ لیں کہ ان کی بناوٹ میں توازن تناسب اور ہم آہنگی بھی موجود ہے یا نہیں۔
عموماً سادہ بناوٹ اور زیبائشی ڈیزائنوں کے بغیر گلدان بہتر رہتے ہیں کیونکہ اس صورت میں ہی ان میں پھولوں کی آرائشگی زیادہ خوبصورت اور قابل توجہ ہوگی گلدان یا تو مٹی چینی اور شیشے کے بنے ہوتے ہیں یا دھات پلاسٹک اور لکڑی کے گلدان پائدار اور مستحکم ہونے چاہییں اور ان میں پھولوں کی ڈنڈیوں کے علاوہ پانی کے علاوہ بھی کافی گنجائش ہونی چاہیے،موم بتی کے سٹینڈ میں موم بتی سیدھی آنی چاہیے اور پگھلی ہوئی موم کو جمع کرنے کے لیے بھی کوئی انتظام ہونا چاہیے ورنہ پگھلی ہوئی موم میز یا کارنس وغیرہ پر گر کر اسے خراب اور چکنا کردے گی آج کل قدرتی سجاوٹی اشیا کی طرف لوگوں کا خاص رجحان ہے ٹہنیاں اور شاخیں وغیرہ گھونگے سیپیاں،پتھر وغیرہ ایسی اشیا خوبصورتی اور دل آویزی میں منفرد اور زیادہ دلکش ہوتی ہیں بہت زیادہ مزین اور رنگ برنگی چیزیں خوبصورتی میں اضافہ کرنے کی بجائے پھونڈئے پن کا تاثر پیدا کرتی ہیں اس لیے ایسی چیزوں کے انتخاب میں سادگی لیکن ہمیشہ خوبصورتی کو مقدم سمجھیں مختلف اشیا آپس میں بھی ہم آہنگ ہونی چاہییں۔
ریفریجیریٹر: ریفریجیریٹر ایک ایسی مشین ہے جوکہ خوراک کو محفوظ کرنے اور ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے ریفریجیریٹر کا فریم عموماً سٹیل کا بنا ہوتا ہے اور تمام جوڑ مضبوطی سے ویلڈ(Welded) کیے ہوتے ہیں اس فریم پر پورسیلن انیمل کی تہہ چڑھی ہوتی ہے یہ تہہ زنگ لگنے سے محفوظ اور چٹخ کر اترنے والی نہ ہونی چاہیے فریج کے کونے خمدار اور گولائی دار ہونی چاہییں تاکہ صفائی میں آسانی ہو شیلف بھی زنگ لگنے سے محفوظ سٹیل کے بنے ہوئے اور سلائیڈنگ ہونے چاہییں خانے کے دونوں اطراف شیلف کے لیے سہارے لگے ہونے چاہییں ترتیب پذیر(Adjustable) شیلفوں سے خانوں کی گنجائش کو ضرورت کے مطابق گھٹایا بڑھایا جاسکتا ہے ۔ دروازے کے اندر لگے ہوئے ریک نہ صرف فریج کی گنجائش میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ان میں بوتلیں وغیرہ محفوظ رہتی ہیں اور خاص اشیا مثلاًانڈے مکھن پنیر وغیرہ علیحدہ رکھے جاسکتے ہیں اگر ایک کی بجائے پھلوں اور سبزیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ دراز یا خانے ہوں تو یہ اور بھی بہتر ہے۔ایک ریفریجیریٹر کی بہتر کارکردگی کا انحصار بہت حد تک انسولیشن(Insulation) میٹیریل کی قسم اور نوعیت پر ہے انسولیٹر(Insulator) حرارت کے غیر موصل کو کہتے ہیں گلاس وول اور فائبر گلاس انسولیٹر استعمال ہوتے ہیں اور یہ واقعی حرارت کے بہترین غیر موصل ہیں۔فریج کے مطلوبہ سائز کا انحصار خاندان کی ضرورت اور افراد خانہ کی تعداد پر ہوگا ایک اندازے کے مطابق 4 افراد کے خاندان کے لیے چھ مکعب فٹ فی فرد کے حساب سے سائز میں اضافہ کرلینا چاہیے فریج کے مطلوبہ سائز کا تعین کرنے کا ایک اور طریقہ بھی ہے وہ یہ کہ گھر میں کمروں کے حساب سے دو مکعب فٹ فی کمرے کے حساب سے فریج کا سائز لے لیا جائے،فریج عام طور پر گارنٹی شدہ ہوتے ہیں فریج بنانے والی کمپنیاں عموماً پانچ سال تک سسٹم میں خرابی کی گارنٹی دیتی ہیں خریدار کو فریج لینے سے پہلے گارنٹی میں درج شدہ تفصیلات احتیاط کے ساتھ پڑھنی چاہییں،فریج خریدنے سے پہلے تمام شیلفوں کا جائزہ لے لیں کہ آسانی سے نکالے اور ڈالے جاسکتے ہیں فریج کے اندر روشنی موزوں جگہ پر لگی ہونی چاہیے اس طرح کہ جب اس میں چیزیں رکھی جائیں تو روشنی پوشیدہ نہ ہو اوراس کے ٹوٹنے کا بھی خطرہ نہ ہو اگر حرارت کنٹرول کرنے والے آئے پر غیر واضع نمبر لگے ہوں تو انہیں سمجھنے کی کوشش کریں نمبروں والا ڈائل ہاتھ کی پہنچ کے اندر لگا ہونا چاہیے دروازے کی اندرونی جانب بھی شیلف لگے ہونے چاہییں فریج کے ان خانوں میں ایسی چیزیں سٹور نہ کریں جنہیں آپ نے جلد استعمال نہیں کرنا کیونکہ دروازے کے قریب کا درجہ حرارت باقی فریج کی نسبت زیادہ ہوگا فریج کو چلا کر دیکھنے پر اصرار کریں اس کے دو فائدے ہوں گے ایک تو اس کے چلنے سے آواز کے شور کا اندازہ ہوجائے گا اور دوسرے آپ خود خانوں میں سے برف نکال کر دیکھ سکیں گی کہ آسانی سے نکل آتی ہیں ایک قسم کے فریج میں برف نکالنے کے لیے ٹرے کو پانی میں غوطہ دینے کی ضرورت ہوتی ہیں ان کے استعمال میں دشواری ہوتی ہیں خود کار طور پر برف پگھلنے کا انتطام ضروری ہیں ،فریج میں برف خانے کا مقام بھی قابل توجہ ہے اگر آپ کی عادت میں بہت زیادہ خوراک محفوظ کرنا ہے تو برف خانے والا فریج پسند کریں برف خانے کے باہر اگر علامتی سرخ بتی ہو تو بہتر ہے علیحدہ دروازے والا برف خانہ اچھا رہتا ہے کیونکہ یہ باقی فریج کھولے بغیر کھولا جاسکتا ہے،بیشتر حالات میں فریج کو آپ خود نصب کرواسکتی ہیں لیکن بہتر ہے کہ دکاندار کے مکینک سے اس کو لگوایا جائے دکان سے گھر لانے سے پہلے دیکھ لیں کہ فریج اچھی طرح پیک کیا گیا ہے اور اس کے نقل و حمل کے دوران دیکھ لیں کہ مضبوطی کے ساتھ باندھا گیا ہے فریج ہمیشہ ہموار سطح پر لگوائیں ورنہ دروازے کے کھلنے اور بند ہونے میں دقت پیش آئے گی کمشن دینے والی کمپنیاں قابل ترجیح ہیں کیونکہ ان سے کچھ نہ کچھ بچت کی امید ہوتی ہے ہمیشہ قابل اعتماد اور مشہور کمپنی کا عمدہ ماڈل پسند کریں۔
سجاوٹ کی اشیا میں عام چیزیں تو عارضی ہوتی ہیں اور کچھ مستقل عارضٰ اشیا میں پھول پودے وغیرہ شامل ہیں اور مستقل میں دیھات پتھر پلاسٹک شیشے چینی وغیرہ سے بنی اشیا گھر کے مختلف کمروں میں سجاوٹ کی اشیا کی بھرمار کرنا کوئی دانشمندی نہیں سجاوٹی چیزوں کا بہتر انتخاب کرنے کے لیے آپ گفٹ شاپ(Gift Shop )ہینڈی کرافٹ شاپ(Handicraft Shop ) یا نوادرات کی دکان کی طرف رجوع کرسکتی ہے ان دکانوں میں یہ چیزیں متعدد اقسام اور نمونوں میں دستیاب ہوتی ہے بعض اوقات پرانی اشیا اورکباڑیوں کی دکانوں سے بھی نفیس نایاب نادر اور خوبصورت اشیا مل جاتی ہیں سجاوٹی چیزوں کی عام اورروزمرہ استعمال کی اقسام مختلف وضع گلدان موم بتی سٹینڈ قدرتی چیزیں کھلونے مورتیاں اور دوسرے تجریدی کھلونے اور تصاویر وغیرہ شامل ہیں کسی بھی سجاوٹی شے کو منتخب کرتے وقت اس کی ساختی بناوٹ اور زیبائشی بناوٹ کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے خاص طور پر گلدان خریدتے وقت دیکھ لیں کہ ان کی بناوٹ میں توازن تناسب اور ہم آہنگی بھی موجود ہے یا نہیں۔
(جاری ہے)
ریفریجیریٹر: ریفریجیریٹر ایک ایسی مشین ہے جوکہ خوراک کو محفوظ کرنے اور ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے ریفریجیریٹر کا فریم عموماً سٹیل کا بنا ہوتا ہے اور تمام جوڑ مضبوطی سے ویلڈ(Welded) کیے ہوتے ہیں اس فریم پر پورسیلن انیمل کی تہہ چڑھی ہوتی ہے یہ تہہ زنگ لگنے سے محفوظ اور چٹخ کر اترنے والی نہ ہونی چاہیے فریج کے کونے خمدار اور گولائی دار ہونی چاہییں تاکہ صفائی میں آسانی ہو شیلف بھی زنگ لگنے سے محفوظ سٹیل کے بنے ہوئے اور سلائیڈنگ ہونے چاہییں خانے کے دونوں اطراف شیلف کے لیے سہارے لگے ہونے چاہییں ترتیب پذیر(Adjustable) شیلفوں سے خانوں کی گنجائش کو ضرورت کے مطابق گھٹایا بڑھایا جاسکتا ہے ۔ دروازے کے اندر لگے ہوئے ریک نہ صرف فریج کی گنجائش میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ان میں بوتلیں وغیرہ محفوظ رہتی ہیں اور خاص اشیا مثلاًانڈے مکھن پنیر وغیرہ علیحدہ رکھے جاسکتے ہیں اگر ایک کی بجائے پھلوں اور سبزیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ دراز یا خانے ہوں تو یہ اور بھی بہتر ہے۔ایک ریفریجیریٹر کی بہتر کارکردگی کا انحصار بہت حد تک انسولیشن(Insulation) میٹیریل کی قسم اور نوعیت پر ہے انسولیٹر(Insulator) حرارت کے غیر موصل کو کہتے ہیں گلاس وول اور فائبر گلاس انسولیٹر استعمال ہوتے ہیں اور یہ واقعی حرارت کے بہترین غیر موصل ہیں۔فریج کے مطلوبہ سائز کا انحصار خاندان کی ضرورت اور افراد خانہ کی تعداد پر ہوگا ایک اندازے کے مطابق 4 افراد کے خاندان کے لیے چھ مکعب فٹ فی فرد کے حساب سے سائز میں اضافہ کرلینا چاہیے فریج کے مطلوبہ سائز کا تعین کرنے کا ایک اور طریقہ بھی ہے وہ یہ کہ گھر میں کمروں کے حساب سے دو مکعب فٹ فی کمرے کے حساب سے فریج کا سائز لے لیا جائے،فریج عام طور پر گارنٹی شدہ ہوتے ہیں فریج بنانے والی کمپنیاں عموماً پانچ سال تک سسٹم میں خرابی کی گارنٹی دیتی ہیں خریدار کو فریج لینے سے پہلے گارنٹی میں درج شدہ تفصیلات احتیاط کے ساتھ پڑھنی چاہییں،فریج خریدنے سے پہلے تمام شیلفوں کا جائزہ لے لیں کہ آسانی سے نکالے اور ڈالے جاسکتے ہیں فریج کے اندر روشنی موزوں جگہ پر لگی ہونی چاہیے اس طرح کہ جب اس میں چیزیں رکھی جائیں تو روشنی پوشیدہ نہ ہو اوراس کے ٹوٹنے کا بھی خطرہ نہ ہو اگر حرارت کنٹرول کرنے والے آئے پر غیر واضع نمبر لگے ہوں تو انہیں سمجھنے کی کوشش کریں نمبروں والا ڈائل ہاتھ کی پہنچ کے اندر لگا ہونا چاہیے دروازے کی اندرونی جانب بھی شیلف لگے ہونے چاہییں فریج کے ان خانوں میں ایسی چیزیں سٹور نہ کریں جنہیں آپ نے جلد استعمال نہیں کرنا کیونکہ دروازے کے قریب کا درجہ حرارت باقی فریج کی نسبت زیادہ ہوگا فریج کو چلا کر دیکھنے پر اصرار کریں اس کے دو فائدے ہوں گے ایک تو اس کے چلنے سے آواز کے شور کا اندازہ ہوجائے گا اور دوسرے آپ خود خانوں میں سے برف نکال کر دیکھ سکیں گی کہ آسانی سے نکل آتی ہیں ایک قسم کے فریج میں برف نکالنے کے لیے ٹرے کو پانی میں غوطہ دینے کی ضرورت ہوتی ہیں ان کے استعمال میں دشواری ہوتی ہیں خود کار طور پر برف پگھلنے کا انتطام ضروری ہیں ،فریج میں برف خانے کا مقام بھی قابل توجہ ہے اگر آپ کی عادت میں بہت زیادہ خوراک محفوظ کرنا ہے تو برف خانے والا فریج پسند کریں برف خانے کے باہر اگر علامتی سرخ بتی ہو تو بہتر ہے علیحدہ دروازے والا برف خانہ اچھا رہتا ہے کیونکہ یہ باقی فریج کھولے بغیر کھولا جاسکتا ہے،بیشتر حالات میں فریج کو آپ خود نصب کرواسکتی ہیں لیکن بہتر ہے کہ دکاندار کے مکینک سے اس کو لگوایا جائے دکان سے گھر لانے سے پہلے دیکھ لیں کہ فریج اچھی طرح پیک کیا گیا ہے اور اس کے نقل و حمل کے دوران دیکھ لیں کہ مضبوطی کے ساتھ باندھا گیا ہے فریج ہمیشہ ہموار سطح پر لگوائیں ورنہ دروازے کے کھلنے اور بند ہونے میں دقت پیش آئے گی کمشن دینے والی کمپنیاں قابل ترجیح ہیں کیونکہ ان سے کچھ نہ کچھ بچت کی امید ہوتی ہے ہمیشہ قابل اعتماد اور مشہور کمپنی کا عمدہ ماڈل پسند کریں۔
تاریخ اشاعت:
2017-12-21
Your Thoughts and Comments
Special Shopping Tips For Women article for women, read "Sajawat Ki Aam Cheez" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید رہنمائے خریداری سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.