بند کریں
پکوان ترا کیبفاسٹ فوڈزجھینگا مچھلی مونگ پھلی کے ساتھ
جھینگا مچھلی مونگ پھلی کے ساتھ
اشیاء:
جھینگا مچھلی چار کپ
لیموں کا رس آدھا کپ
لہسن پیسٹ بیس جوئے
سلا د کے پتے چار عدد
مونگ پھلی(چھلی ہوئی ) آدھا کپ
مونگ پھلی کا تیل دو چمچ
نمک ڈیڑھ چمچ
ٹماٹر دو عدد
گھی آدھا کپ
ترکیب:
جھینگا مچھلی اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں۔ ایک برتن میں لیموں کا رس، نمک، لہسن اور ایک چمچ مونگ پھلی کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اور مصالحہ تیار کر لیں۔ اب اس مصالحے کو جھینگوں پر اچھی طرح لگا دیں اور آدھے دن کے لئے یونہی پڑا رہنے دیں ۔ تاکہ مصالحہ اچھی طرح جھینگوں میں رچ جائے۔ اوون ٹرے میں ا چھی طرح گھی لگائیں اور جھینگوں کو ان میں رکھ کر پکنے دیں جب جھینگوں کا رنگ سنہری ہوجائے تو نکال لیں اب سلاد کے پتوں کو ایک ٹرے میں سجا لیں ۔ اس کے اوپر جھینگوں کو ڈالیں اور جھینگوں کے اوپر مونگ پھلی ڈال کر پیش کر یں۔

(0) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان