بند کریں
پکوان تمام ترا کیبگوشت کے پکوانراجستھانی سیخ کباب
راجستھانی سیخ کباب
اشیاء: گوشت 1000گرام گھی 125گرام لونگ 9ملی گرام کالی مرچ 20گرام پیاز 125 گرام ادرک 50گرام خشک دھنیا 10 گرام لاہوری نمک 10گرام سرخ مرچ 20گرام دہی اور میدہ 20گرام دہی اور میدہ حسب ضرورت بادام چند گریاں ترکیب: گوشت کے پارچے بنا لیجئے یا قصاب سے بنوائیے انہیں سل پر رکھ کر کوٹیے اور پیاز اور ادرک کا عرق ملیے پھر مصالحے پیس کر اس میں تھوڑا دہی اور گھی ملا کر پارچوں کو بگھار دیجئے پھر انہیں سیخوں پر چڑھا کر آگ پر پکائیں اور سیخوں سے اتار کر رکھ لیں۔ تھوڑی پیاز بہت باریک کترئیے اور تھوڑے سے گھی میں بھون لیجئے۔ پھر اسے گھی اور لال مرچوں کے ساتھ آمیز کیجئے اور مصالحے دے کر بگھار دیں گوشت کے پارچوں اور رکھ کر لپیٹ دیجئے اب ان پارچوں کو ایک بار پھر سیخوں پر چڑھا ئیے۔ اس دوران میں بادام پیس کر تھوڑے دودھ اور میدے کے ساتھ آمیزے کر لیجئے۔ اس آمیزے کو لونگ کا بگھار دیجئے جب کباب سیخوں پر پک رہے ہوں یہ آمیز دان پر لگائیے۔

(0) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان