Marium Mukhtar Pak Fizzayyiyaa Ki Avleen Shaheed Khatoon Pilot
مریم مختیار پاک فضائیہ کی اولین شہید خاتون پائلٹ
پاکستان کی بہادر بیٹی مریم نے پہلی خاتون شہید پائلٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسکواڈرن لیڈر ثاقب عباسی اور فلائنگ آفیسر مریم مختیار معمول کے ایک آپریشنل ٹریننگ مشن پر تھے
منگل 1 دسمبر 2015
(جاری ہے)
مقامی ذرائع کے مطابق فنی خرابی کے باوجود دونوں پائلٹ آخری وقت تک طیارے میں موجود رہے اور طیارے کو آبادی سے دور لے جانے میں کامیاب ہو گئے ، جائے حادثہ کے قریب عورتیں کھیتوں میں کام کر رہی تھیں، تاہم شہید مریم نے اپنی جان دے کر نہ صرف قریبی آبادی بلکہ کھیتوں میں کام کرنیوالی خواتین اور ایک پرائمری اسکول کے بچوں کو بھی بچا لیا۔
بعد ازاں طیارہ غربی چشمہ کی حدود میں کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا، پائلٹس پیرا شوٹس کے ذریعے طیارے سے کود پڑے ، تاہم فلائنگ آفیسر مریم کا پیرا شوٹ مکمل طور پر کھل نہ سکا اور وہ زمین پر گر کر شدید زخمی ہو گئیں، انہیں فوری طور پر پی اے ایف اسپتال میانوالی لے جایا گیا اور پھر سی ایم ایچ اسلا م آباد منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئیں۔ مریم مختیار کراچی کی رہنے والی اور ان کی عمر 24 سال تھی، تاہم وہ زندگی میں کبھی بھی خطرات سے نہیں گھبرائیں، انہوں نے پچھلے سال بی بی سی سے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ مردوں کیلئے مخصوص پیشے میں اس لئے کام کرنا چاہتی تھیں، کیونکہ وہ کچھ مختلف کرنا چاہتی تھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بہت فخر محسوس کرتی ہیں کہ وہ پاکستان ائر فورس کا حصہ ہیں ۔ مریم کو پاک فضائیہ میں بطور کمیشنڈ آفیسر شمولیت اختیار کیے 2 برس سے زائد کا عرصہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملبہ اور شواہد اکٹھے کیے ، جبکہ ائر فورس حکام نے تحقیقات کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل دیدیا۔ مزید برآں آرمی چیف نے مریم مختیار کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مریم مختیار پاکستانی خواتین کا فخر اور رول ماڈل تھیں، شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ائر چیف مارشل سہیل امان سمیت دیگر اعلیٰ فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شہید مریم مختیار کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی خواتین کیلئے بہادری کی مثال ہیں۔Marium Mukhtar Pak Fizzayyiyaa Ki Avleen Shaheed Khatoon Pilot is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 01 December 2015 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
متعلقہ عنوان :
میانوالی کے مزید مضامین :
میانوالی سے متعلقہ
پاکستان کے مزید مضامین
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
مقبرہ جانی خان
-
خاموش سلطنت، میانی صاحب قبرستان
-
جاوید منزل کی تاریخی اہمیت
-
کھابے ، گلگت بلتستان کے ۔۔۔
-
چنیوٹ کا تاج محل
-
1965 کی جنگ میں پاکستان کی بحری افواج کا کردار
-
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر ۔ میری ٹائم انفارمیشن کا مرکز
-
علی چوہدری کی”ڈیجیٹل سلطنت“
-
پاک بحریہ: سات دہائیوں کی داستان
-
بلواکانومی کی ترقی کے لیے سمندر کے حوالے سے لاعلمی ختم کرنے کی ضرورت
-
پی این ایس یرموک: پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث