Javed Manzil Ki Tareekhi Ehmiyat
جاوید منزل کی تاریخی اہمیت
اس گھر کی بنیادی چیز جو سب سے پہلے آپ کی توجہ کھینچتی ہے وہ علامہ اقبال کا مجسمہ ہے جو باہر لان میں ایک چبوترے پر ایستادہ ہے۔
ڈاکٹر سید محمد عظیم شاہ بُخاری ہفتہ 26 دسمبر 2020
یہ بات ہے 1977 کی جب پاکستان میں علامہ محمد اقبال کا صد سالہ جشن ولادت منایا جا رہا تھا، اسی مناسبت سے حکومتِ پاکستان نے اقبال منزل سیالکوٹ، اقبال کی میکلوڈ روڈ والی رہائش گاہ اور لاہور میں علامہ اقبال روڈ پر واقع جاوید منزل کو تحویل میں لے کر محفوظ کرنے کا سوچا۔ ان تینوں عمارتوں کو خرید کر مناسب مرمت کے بعد میوزیم میں بدل دیا گیا۔ اس میوزیم کا افتتاح اس وقت کے صدر ضیاء الحق نے کیا تھا۔
مئی 1935ء میں شاعرِ مشرق علامہ اقبال اور ان کے اہل خانہ میکلوڈ روڈ والی کوٹھی سے جاوید منزل میں منتقل ہو گئے جو آپ کے بڑے بھائی شیخ عطا محمد نے اپنی زیرِ نگرانی تعمیر کروائی تھی۔
۔ 1935 کو سردار بیفم کی وفات بھی اسی گھر میں ہوئی تھی اور یہ گھر بھی آپ نے انکی خواہش پر تعمیر کرایا تھا۔
(جاری ہے)
آخری عمر میں ملنے والے اس خوبصورت گھر کو علامہ اقبال نے اپنے صاحبزادے جاوید کے نام سے موسوم کر دیا اور آج اسی سات کنال کی جاوید منزل کو ''علامہ اقبال میوزیم'' کے نام سے جانا جاتا ہے۔
حکومت جاپان نے اس ضمن میں ایک احسن اقدام اٹھاتے ہوئے اقبال میوزیم کے لیے جاپان کے ثقافتی فنڈ سے شوکیسوں اور ائیر کنڈیشنروں کے علاوہ متعلقہ سامان اور دیگر امور کی انجام دہی کے لیے ایک بڑی رقم مہیا کی۔ میوزیم کی تیاری کے بعد اسے محکمہ آثار قدیمہ حکومت پاکستان کے سپرد کر دیا گیا ،جو اب بھی اس کی تحویل میں ہے۔
سفید رنگ کی سادہ اور دلکش سی یہ عمارت ،اقبال میوزیم، 9 گیلریوں پر مشتمل ہے۔ میوزیم میں علامہ کی کئی اشیا موجود ہیں، جو ان کے صاحبزادے جاوید اقبال نے میوزیم کو عطیہ کی تھیں۔ ان اشیاء میں اقبال کا پاسپورٹ، دستخط کی مہر، ملاقاتی کارڈوں والا بٹوا، بنک کی کتاب، عینکیں ، بٹن، انگوٹھیاں، کف لنکس، راکھ دان، پگڑی، قمیض، جوتے، کوٹ، تولیے ، چھڑیاں، ٹائیاں، کالر، دستانے، کُلاہ ، لنگی ، وکالتی کوٹ ، جناح کیپس، گرم سوٹ جو لندن کی ریجنٹ سٹریٹ سے سلوائے گئے تھے۔ پشمینہ شیروانی، حیدرآباد دکن کے وزیر اعظم مہاراجا سرکرشن پرشاد کی جانب سے ارسال کردہ قالین، قلم، مسودے،خطوط، دستاویزات، پاسپورٹ، آپ کی حاصل کردہ ڈگریاں اور اسناد ، تصاویر، سونے کی گھڑی اور متعدد دیگر اشیاء شامل ہیں۔
اس گھر کے تین کمروں کو ہو بہو رکھا گیا جن میں ایک رہنے کا کمرہ ہے جہاں اقبالؒ کی چارپائی ، کتابوں کی الماری ، کیروسین لیمپ ، شیونگ کا سامان اور ادویات رکھی گئی ہیں۔
آخری کمرہ کھانے کا کمرہ ہے جہاں ایک بڑی کھانے کی میز ، کرسیاں ، سنگھار میز، برتن رکھنے والی الماری اور خوبصورت چینی و دھات کے برتن رکھے گئے ہیں جو آپ کے زیرِ استعمال تھے۔
1977 میں حکومتِ پاکستان نے اسے قومی ورثہ قرار دے دیا۔
Javed Manzil Ki Tareekhi Ehmiyat is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 26 December 2020 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
متعلقہ عنوان :
لاہور کے مزید مضامین :
مقبرہ جانی خان
Maqbara Jaani Khan
خاموش سلطنت، میانی صاحب قبرستان
Khamosh Saltanat
جاوید منزل کی تاریخی اہمیت
Javed Manzil Ki Tareekhi Ehmiyat
علی چوہدری کی”ڈیجیٹل سلطنت“
Ali Chaudhry Ki Digital Saltanat
پاک بحریہ: سات دہائیوں کی داستان
Pakistan Navy: Tale of Seven Decades
بلواکانومی کی ترقی کے لیے سمندر کے حوالے سے لاعلمی ختم کرنے کی ضرورت
Blue Economy Ke liye Samandar Ke Hawale se La-ilmi Khatm Kerne ki Zarorat
جھوٹ کے نقصانات اور ہمارا معاشرہ
Jhoot Ke Nuqsanat Aur Humara Muashra
عالمی یوم ہائیڈروگرافی اور سمندروں کی نقشہ سازی
World Hydrography Day
پاکستان، آفات اور الخدمت
alkhidmat
حنین ، صلاح الدین اور ہم ---ذمہ دار کون ؟
Hanain Salahuddin or hum
یوم قرارداد پاکستان اور سبز ہلالی پرچموں کی بہار
yom qarardad Pakistan aur sabz hilali parchmon ki bahhar
قرار داد لاہور،پس منظر و پیش منظر
qarar daad Lahore pas manzar o paish manzar
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کے مزید مضامین
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
کھابے ، گلگت بلتستان کے ۔۔۔
-
چنیوٹ کا تاج محل
-
1965 کی جنگ میں پاکستان کی بحری افواج کا کردار
-
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر ۔ میری ٹائم انفارمیشن کا مرکز
-
میانوالی (پنجاب کا پختونخواہ)
-
پی این ایس یرموک: پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث
-
اسلام آباد میں کرونا وائرس کی حقیقی صورت حال
-
ہندوستان کی تاریخ میں تاریخ ساز کردار اداکرنے والے ضلع جھنگ کا پس منظر اور تعارف
-
علم کی شمع روشن کرنے والے ڈاکٹر ساجد اقبال شیخ تحسین کے مستحق ہیں!!!
-
پاکستان میں شعبہ نرسنگ کی جدت ساز باہمت خاتون ،، مسز کوثر پروین ڈائریکٹر جنرل نرسنگ پنجاب
-
چنیوٹ کا عمر حیات محل جو تاج محل سے مماثلت بھی رکھتا ہے