پانامہ لیکس میں حکمران پھنس چکے ہیں، تمام عوام کی نظریں عدالت پر مرکوز ہیں ،جوبھی فیصلہ آیا وہ ہمیں منظور ہے ،فوجی عدالتیں مستقل حل نہیں ،سول عدالتوں کو مضبوط کرانے اور ججوں کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے ،کرپشن ناسور ہے ،پاناما ہو یا لندن لیکس اگلے پچھلے تمام چوروں کا احتساب ہونا چاہئے

امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی پارٹی رہنمابشیر کلپانی کے وفات پر تعزیت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 13 جنوری 2017 23:44

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جنوری2017ء) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پانامہ لیکس میں حکمران پھنس چکے ہیں، تمام عوام کی نظریں عدالت پر مرکوز ہیں ،جوبھی فیصلہ آیا وہ ہمیں منظور ہے ،فوجی عدالتیں مستقل حل نہیں ،سول عدالتوں کو مضبوط کرانے اور ججوں کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے ،کرپشن ناسور ہے ،پاناما ہو یا لندن لیکس اگلے پچھلے تمام چوروں کا احتساب ہونا چاہئے ،جماعت اسلامی کرپشن کرنے والے کے ہاتھوں پر کڑیاں دیکھنا چاہتے ہیں ،62,63آرٹیکل کے حوالے سے جج کی جانب سے دلی ریمارکس تھے جوکہ میرے لئے اور میرے پارٹی کیلئے بڑی اعزاز ہے ۔

وہ گزشتہ روز جماعت اسلامی کے رہنماء بشیر خان آف کلپانی کے وفات پر اُن کے خاندان کے ساتھ تعزیت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر صوبائی وزیر حبیب الرحمان ،امیر ضلع محمد حنیف،جنرل سیکرٹری محمد حلیم باچا ،فرمان خان آف کلیاڑی ،نورالہدیٰ ،کفایت اللہ ،زرفروش خان ،افتخار رازق اور دیگر پارٹی رہنماء بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے جماعت اسلامی کے بانی رہنماء حاجی فضل رازق مرحوم کے قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، انہوں نے کہاکہ ملکی دولت جس نے بھی لوٹاہے ،اس سے واپس لیکر قومی خزانہ میں جمع کی جائے ،سپریم کورٹ آف پاکستان سے انصاف کی توقع ہے ،جب تک عوام اقتدار کے ایوانوں میں ایماندار اور دیانتدار لوگوں کو نہیں پہنچاتے ،ملک اس طرح کے مسائل کا شکار ہوں گے ۔

فوجی عدالتیں مستقل حل نہیں ہے ۔سول عدالتوں میں کمی کو دورکرنے اور ججز کو تحفظ دینی کی ضرورت ہے ۔ہم سب کو ایک دن مرناہے ،دنیاں کی خوشیاں عارضی ہے اور ہم سب کو اخرت کی فکر کرنی چاہئے ،انہوںنے اپنے مختصر خطاب میں مرحوم بشیر خان آف کلپانی کی اسلامی نظام کی نفاذ ،امن و مان کی قیام ،علاقہ میں جرگہ کے تحت لوگوں کے آپس میں تنازعات کے خاتمے میں کردار پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ وہ ایک عظیم شخصیت تھے جنہوںنے اپنی پوری زندگی عوام کے مسائل حل کرنے میں صرف کی۔

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں