چاغی میں ایف سی کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 23 جنوری 2017 19:32

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) ایف سی 56ونگ کے زیر اہتمام چاغی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ایف سی سکول چاغی میں لگایا گیا۔جس میں ایف سی کے میل اور فیمیل داکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔جس میں343بچی354مرد325عورتیںاور 150بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے اور 1022مریضوں میں ادویات تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمانڈینٹ دالبندین رائفلزعمران شفیع،کرنل ارشد بلوچ اور 56ونگ کے نئے تعینات ہونے والے کرنل علی ٹیپوبھی موجود تھے،کمانڈینٹ دالبندین رائفلزعمران شفیع نے چاغی کے معتبرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد چاغی آر ایچ سی ہسپتال میں بھی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ چاغی روڈ،بجلی،پانی اور صحت کے حوالے سے کور کمانڈر بلوچستان اور آئی جی ایف سی سے ان ایم مسائل سے آگاہ کرینگے،انھوں نے کہا کہ دالبندین ٹو برابچہ روڈ جلد بنائے گے،چاغی کے قبائلی معتبرین نے ایف سی کمانڈینٹ عمران شفیع کا شکریہ ادا کیے اور آخر میں ایف سی کے کمانڈینٹ عمران شفیع اور قبائلی معتبرین نے غریب لوگوں میں راشن تقسیم کیا

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں