طوفانی بارشوں سے متاثرہ تمام علاقوں میں لوگوں کی زندگی بحالی کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں ، محمد صا د ق سنجر انی

ہفتہ 20 اپریل 2024 22:13

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) حالیہ طوفانی بارشوں سے چھتر میں متاثرین کے لئے امداد جاری رکن صو با ئی اسمبلی چاغی حاجی محمد صادق سنجرانی بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی کی ہدایت اور خصوصی دلچسپی پر بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل چاغی خان عبدالودود خان سنجرانی وائس چیئرمین میر اسفندیار یار محمد زئی چیئرمین خدا نظر محمد حسنی میر حیدر سنجرانی کونسلر محمد ادریس ریکی محمد اسحاق محمد حسنی سردارزادہ قمر سنجرانی سردار آحمد بخش سنجرانی بابر علی سنجرانی منیر حسنی اور دیگر نے یونین کونسل پدگ کے علاقے چھتر میں حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ گھرانوں میں ٹینٹ اور دیگر سامان تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل چاغی خان عبدالودود خان سنجرانی اور ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یار محمد زئی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رکن صو با ئی اسمبلی چاغی حاجی محمد صادق سنجرانی اور سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی ہمیشہ چاغی کے عوام کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ تمام علاقوں میں لوگوں کے زندگی کی بحالی کے لئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں متاثرہ افراد میں ٹینٹ کمبل چٹائیاں تھرماس اشیاء خوردونوش سمیت دیگر سامان تقسیم کئے جارہے ہیں متاثرہ افراد اپنے آپ کو ہر گز تنہاء نہ سمجھیں مصیبت کی اس گھڑی میں ہم بھرپور انداز میں ان کے ساتھ ہیں ایم پی اے چاغی حاجی محمد صادق سنجرانی اور سابقہ صوبائی مشیر میر اعجاز خان سنجرانی کی کاوشوں سے پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ تمام سامان نیک نیتی کی بنیاد پر تمام متاثرین میں تقسیم کیا جارہا ہے مذید سامان پہنچتے ہی متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کر دی جائے گی تاریخ میں پہلی بار طوفانی بارشوں یا کسی بھی ناگہانی آفات یا مصیبت کے اگلے ہی دن سے امدادی سامان کی فراہمی متاثرین کے دروازے تک پہنچا دی گئی ہیں دور دراز کے علاقوں ہو یا نزدیک ایم پی اے چاغی صادق سنجرانی کی ٹیم نے وہاں پہنچ کر متاثرین کی دادرسی کی درایں اثناء عوامی و سماجی حلقوں نے حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقے چھہتر کا دورہ کرنے متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم پر ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبدالودود خان سنجرانی اور ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین میر اسفندیار خان یار محمد زئی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں