بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر چاغی

پیر 29 اپریل 2024 22:30

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے انسداد پولیو کے حوالے سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پولیو ایک موذی بیماری ہے، بچے ہمارا مستقبل ہیں انکو بیماریوں سے بچانا ہماری بالخصوص والدین کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، پولیو مہم کی بھرپور کامیابی کے لیے انتظامیہ بھر پور تعاون کررہی ہے، یہ مہم صرف محکمہ صحت کی نہیں ہے بلکہ ہم سب کی ہے اس مہم کو ایک ذمہ داری سمجھ کر اس میں حصہ لینا چاہیے کیونکہ بچے ہمارے ہیں انہیں بیماریوں سے بچانا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے، معاشرے کے تمام طبقات بڑھ چڑھ کر انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں، پولیو ایک خطرناک مرض ہے اسکے خاتمے کے لیے عوام بھرپور ساتھ دیں تاکہ پولیو کے مرض کا خاتمہ ہوسکے ،خاص کر والدین اور معاشرے کے تمام مکتبہ فکر کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس موذی بیماری سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل کیا جائے اور ہمارا پیارا ملک پولیو سے پاک ہو۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں