ڈپٹی کمشنر چاغی کا پرنس فہد ہسپتال دالبندین کا دور ہ ،سہولیات کا جائزہ

اتوار 28 اپریل 2024 13:50

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر چاغی ڈآکٹر عتیق الرحمن شاہوانی نے پرنس فہد ہسپتال دالبندین کا دورہ کیا۔ جہاں ا نہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ میڈسن اسٹور ایمرجنسی وارڈ اے پی آئی سینٹر آپریشن تھیٹر ایکسرے روم لیبارٹری ودیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبوں میں سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے مریضوں کو سہولیات اور انکو فوری طور پر سہولیات دینا ہماری ذمہ داری ہے ہم سب کو اپنی زمہ داری پورا کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر کہور خان، خان پینل کے سینئر رہنما میر نور علی خان سنجرانی، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹری میر حیدر سنجرانی فوکل پرسن ایم ایس محمد جواد مینگل و دیگر موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں