صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم سیتھی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں 3کروڈ 48لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آڈیٹوریم کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:42

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں ہفتے کے روز صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم سیتھی نے تین کروڈ 48لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس، چیئرمین ضلع کونسل چکوال طارق اسلم ڈھلی، وائس چیئرمین چوہدری خورشید بیگ ، چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

بعد ازاں محمود مریم ناصر ثروت ٹرسٹ کے زیر اہتمام پانچ لاکھ روپے کے تعلیمی سکالرشپ کی تقسیم تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں پورے پنجاب میں ایک تعلیمی انقلاب برپا ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع چکوال میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں اور اب چکوال شہر پر ٹریفک کا جو غیر معمولی دبائو ہے اس کیلئے رنگ روڈ کی تعمیر کے منصو بے پر جلد ضلع چکوال کو خوشخبری دیں گے۔

تقریب کی صدارت سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع چکوال کے طلباء وطالبات ذہانت اور قابلیت کے اعتبار سے کسی طور پر بھی کسی ملک کے دیگرعلاقوں کے اضلاع کے مقابلے میں کم نہیں مگر چونکہ یہاں پر تعلیمی سہولتوں کا فقدان ہے جس کی وجہ سے ہمارے نوجوانوں کو سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ محمود مریم ناصر ثروت ٹرسٹ کے ٹرسٹی خواجہ بابر سلیم محمود نے بتایا کہ گزشتہ36 سالوں میں دو کروڑ سے زائد کے تعلیمی سکالر شپ 3600کے قریب طلباء وطالبات میں تقسیم کیے جا چکے ہیں اور مذکورہ آڈیٹوریم کی تعمیر بھی صوبائی وزیر نے ٹرسٹ کے پروگرام میں شرکت کے دوران منظور کرنے کا اعلان کیا تھا اور ریکارڈ دو سال میں اس آڈیٹوریم کی تعمیر مکمل ہوئی ہے۔

پرنسپل چوہدری محمد اسلم کہوٹ نے بتایا کہ گزشتہ دو سالوں میں ایم اے ،ایم ایس سی اور بی ایس میں یہاں کے طالباء وطالبات نے یونیورسٹی آف گجرات میں ٹاپ پوزیشنز حاصل کی ہیں۔ انچارج محمود مریم ناصر ثروت ٹرسٹ پروفیسر قاسم اعوان نے بتایا کہ امسال 35بی ایس طلباء وطالبات کے علاقہ 15 ایم اے، ایم ایس سی کے طلباء و طالبات میںنو ہزار فی کس ، جبکہ فرسٹ ایئر کے دس طلباء میں چھ ہزار روپے فی کس کے سکالر شپ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

تقریب سے قاری نثار الحق رومی نے تلاوت اور نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کی۔ آخر میں بی ایس فزکس میں یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ آمنہ جلیل کو ضلع چکوال کا سب سے بڑا ایوارڈ دھن چوراسی جبکہ معروف ماہر تعلیم سید منیر حیدر شاہ کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ٹرسٹ کی طرف سے انہیں شیلڈ پیش کی گئی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں