چنیوٹ ،لائیو سٹاک اورپولیس کی کاروائی،غیر معیاری اور بوریوں کا وزن پور ا نہ ہونے پر چھ فیکٹر مالکان کے خلاف مقدمات درج

منگل 21 فروری 2017 22:14

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ساجد حسین نے لائیو سٹاک اورپولیس کے ہمراہ ضلع چنیوٹ میں مختلف کھل بنولہ بنانے والے فیکٹریوں کی چیکنگ کی اور غیر معیاری اور بوریوں کا وزن پور ا نہ ہونے پر چھ فیکٹر مالکان کے خلف پنجاب فیڈ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے پولیس کو مقدمات درج کروا دئے ہیںکاروائی میںچنیوٹ کے علاقہ مصطفی آباد کے امجد حسین ،پورن پلان کے کاشف محمودکے خلاف کھل بنولہ غیر معیاری ہونے پر جبکہ چناب نگر میں آفتاب احمد ،محمد وارث ،محمد صدیق ،نوید طارق پر مقدمات وزن کم ہونے پر درج کئے گے ساجد حسین بھٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت لائیو سٹا ک کے ساتھ مل کر صوبہ بھر سے غیر معیار ی اور کم وزن کھل بنولہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے غریب کسانوں کے پاس ا ن کے جانورہی سب کچھ ہوتے ہیں اور کسی کو بھی جانوروں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں