سبزیوں کے بعد ازبرداشت نقصانات کو ماہرین زراعت کی سفارشات پر عمل کرکے کم سے کم کیاجاسکتاہے، محکمہ زراعت

بدھ 22 فروری 2017 13:54

فیصل آباد۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاہے کہ سبزیوں کے بعد ازبرداشت نقصانات کو ماہرین زراعت کی سفارشات پر عمل کرکے کم سے کم کیاجاسکتاہے جبکہ اس ضمن میں محکمہ زراعت نے سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے کاشتکاروں کو سبزیوں کی منافع بخش کاشت کے جدید طریقوں سے آگاہ کرنا شروع کردیاہے اور انہیں کھیتوں میں پہنچ کر مفید مشورے بھی دیئے جا رہے ہیں تاکہ وہ ان مشوروں کی مدد سے جدید پیداواری ٹیکنالوجی اور زرعی رجحانات سے استفادہ کرتے ہوئے موسمی و بے موسمی سبزیاں اگا کر اپنے منافع میں اضافہ کرسکیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دیگر فصلوں کے مقابلے میں سبزیوں کی کاشت زیادہ منافع بخش ہے۔انہوںنے سبزیوں پر حملہ آور کیڑوں کے بارے میں بتایا کہ کیڑوں کے مربوط طریقہ انسداد سے سبزیوں پر زہروں کے استعمال کو کم کیا جاسکتاہے جس سے سبزیوں کے معیار میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے سبزیوں کے کاشتکاروں کو سبزیوں کی بیماریوں اور ان کے انسداد کے بارے میں بتایاکہ گھریلو پیمانے پر اگائی گئی سبزیاں اپنے ذائقے اور معیار کے لحاظ سے بہترین ہوتی ہیں اور ان کے استعمال سے انسانی صحت کو بہتر بنایا جاسکتاہے ۔

انہوںنے کہا کہ ان کا محکمہ سبزیاں اگانے کے خواہش مند کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور کھیت میں پہنچ کر ان کو جدید سفارشات سے آگاہ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں کے بعد ازبرداشت نقصانات بہت زیادہ ہیںتاہم جدید سفارشات سے ان نقصانات کو کم کیا جاسکتاہے جس سے کاشتکاروں کے منافع میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں