حافظ آباد ، ہسپتال کے ان ڈور مریضوں کو کھانا کھلانے کا جلد کام شروع ہوگا،للہ دتہ وڑائچ

منگل 24 جنوری 2017 22:07

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2017ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوحافظ آباد اللہ دتہ وڑائچ نے کہا ہے کے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ٹراما سنٹر حافظ آباد کے تمام ان ڈور مریضوں اور انکے تیمارداروں کو مفت دوپہر اور شام کا کھانا کھلانے کے سلسلہ میں بہت جلد کام شروع ہو رہا ہے اور ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی خصوصی دلچسپی اور ذاتی درخواست پرگورمے بیکرز کے چیف ایگزیکٹو زبیر نواز چٹھہ نے اس فلاحی اقدام کے آغاز کے سلسلہ میں اپنی آمادگی ظاہر کر دی ہے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں ابتدائی تیاری کے لئے گورمے بیکرز کی ایک تین رکنی ٹیم نے ڈی سی سے انکے دفتر میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے اس کار خیر میں اپنا بھر پور تعاون پیش کر نے پر چیف ایگزیکٹو زبیر نواز چٹھہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت اور مریضوں کو کھانا کھلانے والے اجر عظیم کے حقدار ہوتے ہیں ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بہت جلد ان تینوں ہسپتالوں میں دونوں وقت معیاری اور تازہ کھانے کی فراہمی شروع ہو جائیگی انہوں نے بتایا کہ غریب مزدوروں کو بھی مفت کھانے کی فراہمی کے سلسلہ میں اقدامات کئے جا رہے ہیں اور مستقبل قریب میں یہ سلسلہ بھی شروع کئے جانے کا قوی امکان ہے ۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں