جامعہ سندھ جام شورو اور اس سے ملحقہ کیمپسز میں 3606 طلباء کے لیے پرائم منسٹر اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ فراہم کیے جارہے ہیں

منگل 17 جنوری 2017 19:28

حیدرآباد- 17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) جامعہ سندھ جام شورو اور اس سے ملحقہ مختلف کیمپسز میں مختلف ڈگری پروگرامز میں زیر تعلیم 3606 طلباء کے لیے پرائم منسٹر نیشنل لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ فراہم کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں حاصل کی گئی معلومات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے جامعات کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے والی اسکیم کے تحت ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد کی طرف سے جامعہ سندھ کے مین کیمپس علامہ آئی آئی قاضی کیمپس، جام شورو کے 3008، لاڑ کیمپس بدین کے 117، دادو کیمپس کے 70، ایلسا قاضی کیمپس (اولڈ کیمپس) حیدرآباد کے 98 اور میرپورخاص کیمپس کے 313 طلباء سمیت کل 3606 طلباء کے لیے لیپ ٹاپ فراہم کیے جارہے ہیں، جبکہ ان لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن، آباد کی جانب سے اسی پروگرام کے تحت اس سے قبل بھی جامعہ سندھ کے پوسٹ گریجویٹ، گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ کے ہزاروں اہل طلباء لیپ ٹاپ حاصل کرکے اس سے اپنی تعلیمی و تحقیقی ضروریات پوری کرتے ہوئے کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں