جامعہ سندھ جام شورو،طلباء ہاسٹل میں الاٹمنٹ کے دوران اپنے والدین یا سربراہ کو ہمراہ ضرور لائیں،انتظامیہ کی ہدایت

منگل 17 جنوری 2017 19:31

حیدرآباد- 17جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) جامعہ سندھ جام شورو کی انتظامیہ کی جانب سے جامعہ کے بوائز اور گرلز ہاسٹلز میں داخلا لینے والے طلباء و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہاسٹل میں الاٹمنٹ کے دوران اپنے والدین یا سربراہ کو اپنے ہمراہ ضرور لائیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی انتظامیہ نے دونوں ہاسٹلز کی انتظامیہ کو اس ہدایت پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا بھی کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں