پاکستان لائرز فورم حیدرآباد کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

وقاص صدیقی ایڈوکیٹ سلیمان سروری ایڈوکیٹ، قیصرخان سومرو ایڈوکیٹ ، خالد علی ایڈوکیٹ و دیگر نے شرکت کی

منگل 21 فروری 2017 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) پاکستان لائرز فورم حیدرآباد کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں پاکستان ہائوس حیدرآباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر پی ایس پی ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران فہیم آرائیں، عرفان خان، افتخار احمد ودیگران کے علاوہ پاکستان لائر ز فورم حیدرآباد کے انچارج وقاص صدیقی ایڈوکیٹ ، جوائنٹ انچارج سلیمان سروری ایڈوکیٹ، قیصرخان سومرو ایڈوکیٹ و اراکین خالد علی ایڈوکیٹ، عمران قاضی ایڈوکیٹ، گوہر شاہ ایڈوکیٹ، نثار بلوچ ایڈوکیٹ، مرتضی میمن ایڈوکیٹ، عشرت عارفی ایڈوکیٹ، ضیاء الحق ایڈوکیٹ، و دیگر نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انچارج وقاص صدیقی ایڈوکیٹ، سلیمان سروری ایڈوکیٹ، قیصرخان سومرو ایڈوکیٹ نے کہا کہ قیادت اور ممبران کی جانب سے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہم اس پر پورا اُتر نے کی بھرپور کوشش کرینگے اور پی ایس پی کے فکر و فلسفہ اور نظریہ کو ہر فرد تک پہنچانے کی کوشش کریں گے ، مقررین نے کہا کہ پی ایس پی وہ واحد جماعت ہے جس نے سیاست میں نئی روایت کو روشناس کروایا ہے اور ایک سبز حلالی پرچم تلے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں