دسمبر2016ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کوٹ ادو پاور کمپنی (کیپکو) کو 1.853 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع

بدھ 22 فروری 2017 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) 31 دسمبر2016ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کوٹ ادو پاور کمپنی (کیپکو) نے 1.853 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔

(جاری ہے)

کیپکو کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال 2015ء کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو2.223 ارب روپے کا نفع حاصل ہواتھا ۔ رپورٹ کے مطابق سال2015ء کی آخری سہ ماہی کے مقابلہ میں سال2016ء کی آخری سہ ماہی کے دوران کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں0.370 ارب روپے کی کمی سے کمپنی کی فی حصص آمدنی 2.53 روپے کے مقابلہ میں 2.11 روپے فی حصص رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں