پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ڈاک کا عالمی دن منایا گیا

جمعہ 9 اکتوبر 2015 11:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ڈاک کا عالمی دن ‘ منایا گیا جس کا مقصد ڈاک کے نظام کو بہتر بنانا، محکمہ ڈاک کی اہمیت اور اسکی کارکردگی کو اجاگر کرنا ہے۔ڈاک کا نظام دنیا بھر کی معاشی ترقی و اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے اور لوگوں کے درمیان خطوط کے ذریعے رابطے کیلئے موثر کردار ادا کر رتا رہا ہے، جس کی افادیت کو برقرار رکھنے کیلئے دنیا میں پہلا ڈاک کا عالمی دن 9 اکتو بر 1980 کو منایا گیا۔

(جاری ہے)

خط جسے آدھی ملاقات کہا جاتا ہے کسی دور میں پیغام رسانی کا اہم ترین ذریعہ تھالیکن دنیا جیسے جیسے ترقی کے زینے طے کرتی گئی فاصلے سمٹتے چلے گئے، خط کی جگہ پہلے تار نے لی پھر ٹیلی گرام اور فیکس کا دور دورہ ہوا لیکن موبائل فون کی آمد کے بعد ڈاک کا نظام بھی اپنی افادیت کھوبیٹھا اور رہی سہی کسر انٹرنیٹ نے پوری کردی۔یونیورسل پوسٹل یو نین ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں ڈاک کے ذریعے بھیجے جانے والے کل خطوط کی تعداد کا 5 سے 11 فیصد حصہ عام لوگوں کی جانب سے کیا جاتا ہے جبکہ 80 فیصد ڈاک حکومتی عہدیداروں کی جانب سے بھیجے گئے خطوط اور کاغذات پر مشتمل ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں