سواراب میں مسافربس اوروین میں تصادم،5افرادجاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 24 جنوری 2017 17:06

قلات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جنوری2017ء) : سواراب میں مسافر بس اور وین میں تصادم ہوگیا،جس کے نتیجہ میں5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے قریب سوراب میں مسافربس اور وین ٹکرا گئیں،حادثے میں 5افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔بس کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔ زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ پولیس نے حادثے سے متعلق قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں