اتائی ڈاکٹروں کے حوالے سے صوبائی حکومت کی احکامات سوراب میں مسلسل نظرانداز

مقامی انتظامیہ کی چشم پوشی برقرار،نواحی علاقہ مولی میں اتائی ڈاکٹرکاانسانی جانوں سے کھیلنے کاگھنائونادھندہ بدستورجاری

منگل 21 فروری 2017 16:40

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء)اتائی ڈاکٹروں کے حوالے سے صوبائی حکومت کی احکامات سوراب میں مسلسل نظرانداز،مقامی انتظامیہ کی چشم پوشی برقرار،نواحی علاقہ مولی میں اتائی ڈاکٹرکاانسانی جانوں سے کھیلنے کاگھنائونادھندہ بدستورجاری،تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصرکے گردگھیراتنگ اوران کے خلاف سخت کاروائی کے فیصلے کے باوجودسوراب میں ایک بارپھراعلیٰ حکام کی احکامات کوہوامیں اڑادی گئی ،عوامی حلقوں کی نشاندہی کے باوجودمحکمہ صحت اورمقامی انتظامیہ دیہی علاقوں میں ڈیرے ڈالے اتائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی سے گریزاںکی پالیسی پرعمل پیراہیں،اس حوالے سے سب سے سنگین معاملہ دیہی علاقہ مولی میں درپیش ہے جہاں کے رہائشیوں کے مطابق علاقہ میں ایک ان پڑھ اورناتجربہ کارشخص غیرقانونی کلینک کھول کرسادہ لوح عوام کی زندگیوں سے کھیل رہاہے اس کے ہاتھوں اب تک کئی مریض زیست وموت کاشکارہوچکے ہیں،مبینہ طورپرمذکورہ اتائی ڈاکٹرکومحکمہ صحت کے چندآفیسران کی پشت پناہی حاصل ہے اوراسے باقاعدگی سے سرکاری ادویات فراہم کی جارہی ہے جنہیں وہ سادہ لوح دیہاتیوں پرانتہائی مہنگے داموں استعمال کررہاہے،مقامی افرادکے مطابق انہوں نے بارہاشکایات کے زریعے اس ان پڑھ اتائی ڈاکٹرکے ہاتھوں ہونے والے نقصانات سے متعلقہ حکام کوآگاہ کیاہے لیکن چندپیسوں کی لالچ میں اس معاملہ کودبانے اورمذکورہ شخص کوغیرقانونی تحفظ دیکراس کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جوعلاقہ کے غریب اورلاعلم عوام کے ساتھ ایک بھیانک ظلم ہے ،مولی کے رہائشیوں نے چیف سیکریٹری ،سیکریٹری صحت ،صوبائی محتسب اعلیٰ اورڈپٹی کمشنرقلات سے اپیل کی ہے کہ مولی میں ڈیرے ڈالے اتائی ڈاکٹرکی کارستانیوں کانوٹس لیکراس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کودرپیش خطرات کاسدباب ہو۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں