حکومت قادیانیوں کو اہم سرکاری کلیدی عہدوں سے ہٹائے،فدائیان ختم نبوت،

جب تک ملک میں امن اور عوام کو تحفظ کا احساس نہیں ہوگاملک ترقی نہیں کرسکتا، عشرہء ختم نبوت کے اجتماعات سے رہنماؤں کا خطاب

بدھ 3 ستمبر 2014 19:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) فدائیان ختم نبوت پاکستان کے عشرہء ختم نبوت کے سلسلے میں شہر بھر میں ختم نبوت کانفرنسز،سیمینارزاور دیگر اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے،ان اجتماعات سے بن قاسم، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ملیر، گلشن، لیاقت آباد، گلبرگ، نارتھ کراچی، سرجانی، بلدیہ اور اورنگی میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمدشبیرابوطالب، فدائیان ختم نبوت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ اور جے یوپی سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ السید عقیل انجم قادری، مرکزی رابطہ سیکریٹری علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی،مفتی محمدبشیرالقادری، مفتی رفیع الرحمٰن نورانی، علامہ عبدالغفاراویسی،علامہ عثمان غوری، علامہ خلیل احمدنورانی، مولاناراؤ منظورعلی القادری، پیر گلشیر قادری، مولاناقدیر قادری، مولاناشوکت مغل، پروفیسر انواراحمدشیخ، حافظ ہارون نعیمی، مولانافدااحمدنعیمی، حافظ عبدالشکورنورانی، صاحبزادہ عبدالرحمٰن صابری، مفتی نثارقادری، قاری غلام مصطفےٰ چشتی، مولاناسعید احمدلاشاری ودیگر نے اپنے خطابات میں حکومت سے قادیانیوں کو اہم سرکاری کلیدی عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قادیانیوں نے پاکستان کوکبھی تسلیم نہیں کیااور ہمیشہ سے اکھنڈ بھارت کے حامی رہے ہیں ،بانی ء قائداعظم محمد علی جناح کے جنازے کے موقع پر اس وقت کے قادیانی وزیر خارجہ ظفراللہ قادیانی نے نمازجنازہ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ یہ بتائی تھی کہ میں ان کو مسلمان سمجھوں گا تو خود غیرمسلم ہوجاؤں گا۔مقررین نے کہاکہ قادیانی اول روز سے پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کے جال بن رہے ہیں اور ہمارے بھولے مسلمان ان کے بہکاوے میں آکر ان سازشوں کے شکارہوجاتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے حوالے سے مشہور تنظیموں اور بعض بڑی سیاسی جماعتوں کے اہم عہدوں پر بھی قادیانی بیٹھے ہیں جو کارکنان کو دہشتگردی اور تخریب کاری پر مجبورکرتے ہیں اور ان کے کارکنان نہ چاہتے ہوئے بھی ان کا حکم ماننے پر مجبورہوتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ ملک میں 1984ء میں امتناع قادیانیت آرڈیننس لاگو ہونے کے باوجود قادیانی کھلے عام آئین اور قانون کا مذاق اڑارہے ہیں۔

موجودہ بحران میں بھی حکمران اس امر کو ملحوظ خاطر رکھیں کہ قادیانی اپنی ازلی دشمنی کو قائم رکھے ہوئے ہیں لہٰذاملک دشمن سرگرمیوں سے بازنہیں آسکتے ۔انہوں نے کہاکہ حکمران عوام کے مزاج کو سمجھیں اور اس بات پر اللہ کا شکر اداکریں کہ آج پوری قوم ان کے ساتھ ہے لہٰذا حکمران بھی عوام کے مسائل کوکم کرکے ان کا احسان تسلیم کریں،مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور دہشتگردی سے فوری نجات دلائی جائے ،انہوں نے کہاکہ جب تک ملک میں امن اور عوام کو تحفظ کا احساس نہیں ہوگاملک ترقی نہیں کرسکتا۔قوم آج نوازشریف سے توقع رکھتی ہے کہ اس بحران میں نوازشریف کا ساتھ دینے پر نوازشریف بھی قوم کو امن سکھ چین اور خوشحالی کا تحفہ دیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں