سفاکیت کی انتہا ؛ چھانگا مانگا میں نابینا امام مسجد کو قتل کر دیا گیا

امام مسجد کی 25 لاکھ روپے کی کمیٹی نکلی تھی ۔ پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 جنوری 2017 14:28

سفاکیت کی انتہا ؛ چھانگا مانگا میں نابینا امام مسجد کو قتل کر دیا گیا

قصور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2017ء) : قصور میں ایک نابینا امام مسجد کو قتل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چھانگامانگا دستگیر کالونی میں نامعلوم افراد نےنابینا امام مسجد کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نابینا امام مسجد کی 25 لاکھ روپے کی کمیٹی نکلی تھی۔ قتل کے بعد نامعلوم افراد 25 لاکھ روپے کی رقم بھی لے گئے۔ پولیس نے امام مسجد کی لاش تحویل میں لےکر پوسٹمارٹم کےلیے بھجوادی ہے۔ جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں