حکومت کا پی ٹی آئی کو قصور جلسے کی اجازت دینے سے انکار، تحریک انصاف پاورشو پر بضد

بدھ 18 جنوری 2017 16:52

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) حکومت نے قصور میں 22جنوری کو ہونیوالے تحریک انصاف کے جلسے کو سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے منسوخ کردیا جبکہ پی ٹی آئی نے جلسہ ہر صورت منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز قصور انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے 22جنوری کو جلسے کی اجازت دینے کی درخواست کو منسوخ کرتے ہوئے سکیورٹی صورتحال بہتر نہ ہونے کا موقف پیش کیا جس پر پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے کہا کہ وہ قصور میں دیپالپور روڈ پر ہر صورت میں کریں گے اور انہیں انہیں دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں