کوٹلی‘ گلہارکالونی کی آبادی کے لیے مختص قبرستان کارقبہ شرپسندعناصرکی نظرمیںآگیا،دبائوڈال کراراضی چھیننے کی کوششیں

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:11

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء)گلہارکالونی کی آبادی کے لیے مختص قبرستان کارقبہ شرپسندعناصرکی نظرمیںآگیا،دبائوڈال کراراضی چھیننے کی کوششیںجاری ہیں۔اہل علاقہ گلہارکالونی نے ضلعی انتظامیہ سے قبرستان کے لیے مختص9کنال8مرلہ کی حفاظت کرنے اورآبادی کے تناسب سے قبرستان کے لیے مزید15کنال رقبہ الاٹ کرنے کامطالبہ کردیا۔

سردارسکندرحیات کے دوسرے دورحکومت میںہمیں قبرستان کے لیے رقبہ الاٹ کیاگیا9کنال8مرلے پرقبرستان کی گرداوریاںبھی مسلسل8سال سے لگ رہی ہیں۔شرپسندعناصرمن گھڑت بیانات سے حقائق چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ہم اپنے حق کے لیے آخری سانس تک لڑیںگے۔ان خیالات کااظہار گلہاکالونی کے مکینوںسردارارشادایڈووکیٹ،سرداراشتیاق ایڈووکیٹ،چوہدری رفیق،سردارمشہودمحمود،سردارمعروف طفیل،سردارعارف ناز، راجہ نثار،راجہ بشیر،صادق شاہ،صادق بھٹی،شفاقت بھٹی،تجمل جرال،خلیل نوابی،ڈاکٹرچوہدری مجید،لطیف قادری،چوہدری صغیر،منشی گلزار،تعظیم طاہرکھوکھر،جہانگیرکھوکھر،اقبال قریشی،خادم قریشی،راجہ مشتاق گھکڑ،اشرف کیانی، قمرشہزاد،شوکت کشمیری اوردیگراہل دیہہ نے اپنے تحریری بیان میںکیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ سردارسکندرحیات نے اپنے دوسرے دورحکومت میںایک نوٹیفکیشن جاری کیاتھا کہ مہاجرین کالونیوں کے ملحقہ رقبہ خالصہ سرکار شاملات کی اراضی قبرستان کے لیے وقف کی جائے۔اسی نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنرکوٹلی نے گلہارکالونی کو9کنال8مرلے اراضی قبرستان الاٹ کی تھی۔9کنال8مرلے اراضی پرگزشتہ تقریبا8سالوںسے قبرستان گلہارکالونی کی گرداوری لگتی آرہی ہے جس کاریکارڈمال میںموجودہے۔

کچھ شرپسندعناصرہمارے قبرستان کی اراضی پرقبضہ کرناچاہتے ہیں جن کواہل دیہہ نے منہ توڑجواب دیااورڈپٹی کمشنرکوٹلی سے قبرستان کی اراضی باقاعدہ نشاندہی لیکراپنے رقبہ کی حفاظت میںلیاجس سے ان عناصرکے مذموم مقاصدکوشدیددھچکالگا۔شرپسندعناصرجوسیاست میںناکام ہوچکے ہیںعوامی مفاد کے اس منصوبہ کوسیاست کی نظرکرنے سے بازرہیں۔ان کاکہناتھاکہ ایڈمنسٹریٹربلدیہ کوٹلی سردارعقیل چونکہ گلہارکالونی کے رہائشی ہیںاورمہاجرین کے سرکردہ رہنماہیںان کوبدنام کرنے کے لیے من گھڑت خبریںشائع کروائینگے جوقابل مذمت اورقابل گرفت العمل ہے۔

اہل علاقہ گلہارکالونی نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ ہمارے قبرستان کے مختص اراضی 9کنال8مرلے کی حفاظت کی جائے اورآبادی کے تناسب سے علاقہ گلہارکالونی کے رہائشیوںکومزید15کنال رقبہ قبرستان کے لیے الاٹ کیاجائے۔علاقہ مکینوںنے بتایاکہ جہاںہمیں پہلی9کنال8مرلے رقبہ الاٹ کیاگیاہے وہی بے شمارایریاخالصہ وشاملات خالی پڑاہے،انتظامیہ ہمیںقبرستان کے ملحقہ رقبہ سے مزیداراضی الاٹ کرے تاکہ مہاجرین جموںکشمیرکادیرینہ مطالبہ پوراہوسکے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں