فیکٹری حادثہ ، 97 افراد کو ملبے تلے سے زندہ نکال لیا گیا
جمعرات 5 نومبر 2015 11:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5نومبر2015ء) لاہور میں فیکٹری کی عمارت گرنے سے17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، زندہ نکالے جانے والے افراد کی تعداد 97 ہوگئی ۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ 17 گھنٹے سے جاری ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کی امدادی ٹیم بھی شریک ہے ۔ ملبے تلے بچوں سمیت اب بھی کئی افراد دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔ اپنے بچوں اور اہلخانہ کیلئے دو وقت کی روٹی کمانے کیلئے گئے افراد کو کیا خبر تھی کہ اُن پر اچانک قیامت ٹوٹ پڑے گئی ۔
سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کی عمارت کیا ڈھیر ہوئی کئی خواب چکنا چور ہو گئے ۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کردی گئیں ۔ فوج ، ریسکیو اہلکار اور بحریہ ٹاؤن کی ٹیموں نے ملبے سے کئی زخمیوں کو نکالا ۔(جاری ہے)
رات بھر لوگ دیوانہ وار اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے ۔ انہیں زندہ دیکھنے کی آرزو میں ملبے کے قریب موجود افراد کی آنکھیں پتھرا گئیں ۔
امدادی کاموں میں مصروف ٹیموں کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو زندہ سلامت ملبے سے نکال لیا جائے ۔ کنکریٹ کے ملبے میں پھنسی زندگیوں کی مدد کیلئے فوج کی 38 رکنی ٹیم امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے ۔ پاک فوج کی ٹیم بھاری مشینری بھی اپنے ہمراہ لے کر آئی ہے جن میں ملبہ اٹھانے کے لیے دو ہائیڈرالک جیک ، 2 جنریٹرز ، ایکسویٹرز ، ڈمپرز اور ایمبولینسز بھی شامل ہیں جن کے ہمراہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے دو سراغ رساں کتے بھی ہیں ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ لاہور میجر جنرل طارق امان نے جائے حادثہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ریسکیو کارروائیوں کو مانیٹر کیا ۔ امدادی کاموں میں شہری بھی کسی سے پیچھے نہیں اور کئی جانیں بچائیں لیکن کئی چراغ گل بھی ہوگئے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع