لاہور،پولیس کا سرچ آپریشن،30مشکوک افراد گرفتار، اکثریت افغانی باشندوں کی

منگل 21 فروری 2017 03:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت میں اقبال ٹائون ڈویژن کے ایس پی عادل میمن کی ہدایت پر اقبال ٹائون، ملت پارک، شیرا کوٹ، گلشن راوی اور نواں کوٹ سمیت دیگر علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 30 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغازکردیا ہے۔ گرفتارہونے والے مشکوک افرادمیں اکثریت افغانی باشندوں کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خاتمے کے لئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب محمد مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر شہر کی تمام ڈویژنوں کے ایس پیز کو ہدایات دی گئیں ہیں کہ وہ اپنی اپنی ڈویژنوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان اور مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کریں جبکہ کرایہ داری ایکٹ پر عمل کرتے ہوئے جن مالکان نے اپنے کرایہ داروں کے کوائف تھانوں میں جمع نہیں کروائے ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔ اقبال ٹائون پولیس کے سرچ آپریشن میں 8 تھانوں کے ایس ایچ اوز نے بھی حصہ لیا اور ایسے مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے پاس کسی قسم کی شناختی دستاویزات موجود نہیں یا وہ پکڑے جانے والی جگہ پر اپنی موجودگی کا جواز نہ رکھتے تھے۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں