لاڑکانہ ،امیر شاہ محلہ کا 90سالہ شخص 16روز سے لاپتہ،اہل خانہ پریشانی کا شکار

پیر 23 جنوری 2017 17:03

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) لاڑکانہ شہر کے امیر شاہ محلہ کا مکین 90 سالہ معمر شخص گلاب چانڈیو 16 روز گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہ لوٹ سکا جس کے باعث ورثا میں شدید پریشانی کی لہر چھائی ہوئی ہے۔ لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے اپنے والد کی گمشدگی کے خلاف منظور چانڈیو نے دوسرے روز بھی احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 16 روز قبل میرے والد گلاب چانڈیو گھر سے نکلے جو آج دن تک واپس نہیں لوٹے ہیں ان کے لاپتہ ہونے کے بعد ہمارے گھر والے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ پولیس بھی اسے تلاش کرنے میں کوئی مدد نہیں کررہی۔ منظور چانڈیو نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کی کہ لاپتہ والد کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کی جائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں