میرج ایکٹ پر موثر عمل درآمد کے لیے تین کمیٹیاں تشکیل

جمعہ 13 جنوری 2017 20:00

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں میرج ایکٹ پر موثر عمل درآمد کے لیے تین کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو میرج ایکٹ کے ایس او پی کے تحت عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں خدمات سرانجام دیں گی۔

(جاری ہے)

تین کمیٹیاں اسسٹنٹ کمشنر لیہ عابد کلیار، اسسٹنٹ کمشنر کروڑ محمد تنویر یزداں ،اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ صفات اللہ خان کی چیئر مین شپ میں کام کریں گی۔کمیٹیوں میں دو،دو ممبران شامل ہوں گے ۔جن کی نامزدگی ڈپٹی کمشنر لیہ واجد علی شاہ و ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی ضیاء کریں ۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں