لہہ ایپکس باڈی کا17اپریل کو اسکانگ چو تھانگ تک احتجاجی مارچ کا اعلان

مارچ کا واحد مقصد لداخ کے عوام کو درپیش مشکلات ان حکام تک پہنچانا ہے، سونم وانگچک

پیر 15 اپریل 2024 13:26

لہہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں ماحولیاتی تحفظ کے علمبردار سونم وانگچک نے کہاہے کہ لہہ ایپکس باڈی17اپریل کو ہماچل پردیش کی سرحد کے قریب اسکانگ چو تھانگ تک پانچ روزہ پیدل مارچ کا آغاز کرے گی تاکہ ان چرواہوں سے اظہاریکجہتی کیا جا سکے جو بڑے صنعتی منصوبوں کی وجہ سے اپنی چراگاہوں سے محروم ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لہہ ایپکس باڈی کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ مل کرلداخ کو ریاست کا درجہ دلانے اور لداخ کے لوگوں کو آئینی حقوق کی ضمانت دلانے کے لئے گزشتہ چار سال سے ایک تحریک چلا رہی ہے۔ سونم وانگچک نے کہا کہ مارچ کا واحد مقصد لداخ کے عوام کو درپیش مشکلات ان حکام تک پہنچانا ہے جنہیں اپنے وعدے پورے کرنے کی ضرورت ہے۔ لہہ ایپکس باڈی نے پہلے 7 اپریل کو سرحد(پشمینہ)مارچ کی کال دی تھی تاکہ ان کسانوں کی حالت زار کو اجاگر کیا جا سکے جو جنوب میں بڑے صنعتی منصوبوں اور شمال میں مبینہ چینی دراندازی کی وجہ سے اہم چراگاہوں سے محروم ہورہے ہیں۔تاہم قابض حکام کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے اور انٹرنیٹ کو 2G تک محدود کرنے کے بعد مارچ کی کال واپس لے لی گئی۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں