معیاری اور اعلیٰ تعلیم کی بدولت مستقبل کے آزمائشوں سے نبرد آزما ہوسکتے ہیں،تعلیم یافتہ نسل ہی بہتر مستقبل کی ضمانت ہے،لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد اللہ خان کی ’’اے پی پی‘‘سے بات چیت

بدھ 22 فروری 2017 18:55

لورالائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد اللہ خان نے کہا ہے کہ معیاری اور اعلیٰ تعلیم کی بدولت مستقبل کے آزمائشوں سے نبرد آزما ہوسکتے ہیں،تعلیم یافتہ نسل ہی بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اے پی پی ‘‘بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے زیر تعمیر سائٹ کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جدید زمانے میں معیاری اور اعلیٰ تعلیم ہی ترجیحات میں شامل ہوتی ہے جس کی بدولت قوموں کو عروج حاصل ہوا ہے اعلیٰ تعلیم کی بدولت تہذیب یافتہ اور ترقی یافتہ معاشرے کی تعمیر ممکن ہے، ملک کو جہالت ، پسماندگی اور غربت کے اندھیروں سے نکالنے کے لیے تعلیم کو فروغ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لورالائی یونیورسٹی معیاری اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

چانسلر جامعہ لورالائی گورنر محمد خان اچکزئی اس حوالے سے جامعہ کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انشاء اللہ جامعہ بہت جلد پاکستان کے صف اول کی یونیورسٹیوں میں شمار ہوگی،وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اس وقت جامعہ میں مختلف شعبہ جات میں داخلے جاری ہیں جس سے یہاں کے طلباء و طالبات کو معیاری اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر ہور ہے ہیں ۔ انہوں نے مذید کہا کہ ایک تعلیم یافتہ فرد معاشرے کے تشکیل میں اپنا نمایاں کر دار ادا کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں