غزہ و فلسطین میں بدترین اسرائیلی جارحیت پر امت مسلمہ کی بے حسی وخاموشی قابل مذمت ہے ،سر دار یعقو ب خان نا صر

بدھ 17 اپریل 2024 22:20

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پا کستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رکن قو می اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے غزہ میں نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کی رمضان عید الفطر کے مقدس دنوں اور ابتک وحشیانہ بمباری کو عالمی دہشت گردی قرار دیا 40 ہزار شہید کر دیئے اور 1 لاکھ زخمی کرنے کے باوجود اسرائیل اللہ کے قہر وغضب کو دعوت دے رہا ہے مظلوم فلسطینی عوام کا دکھ کوء نہیں سن رہا لیکن انکی قربانیاں ضرور ایک دن رنگ لائے گہ ان کا کہنا تھا غزہ و فلسطین میں بدترین اسرائیلی جارحیت پر امت مسلمہ کی بے حسی وخاموشی قابل مذمت ہے غزہ کے مظلوم مسلمان ملت اسلامیہ کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل سمیت تمام عالمی فورمز پر اسرای?ل کی وحشیانہ بربریت کے خلاف اواز اٹھارہی ہے ہم امریکہ سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اسرائیل کی حمایت ترک کردے اور اسلحہ کی فراہمی روک دے انہوں نے کہا کہ یورپین ممالک اور تمام اسلامی ممالک سے بھی اپیل کہ وہ غزہ میں اسرائیلی ظلم و ستم کو بند کرائیںاور اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دیکر عالمی پابندیاں عائد کریں اور غزہ اورفلسطین کے مسلمانوں کی بھر پور مدد کرے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں