مستونگ میں ٹریفک حادثہ چار افراد جاں بحق

جمعہ 10 فروری 2017 23:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) مستونگ میں ٹریفک حادثہ چار افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مستونگ میں آر سی ڈی شاہراہ پر سنگر کے مقام پر کوچ نے مخالف سمت سے آنے والی کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد ذاکر شاہ،سوال خان،فریدہ بی بی اور ایک او ر شخص جاں بحق ہوگئے ،واقع کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ لیویز نے لا شوں کو قبضے میں لے کر ہسپتا ل منتقل کردیا جہاں ضرور ی کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ،مزید کاروائی جاری ہے ۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں